روز اکمال دین

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
خطبہ غدیرفدک

پیغمبر(ص) کا خطبہ ختم ہوگیا پیغمبر(ص) پسینے میں شرابور تھے حضرت على علیہ السلام بھى پسینے میں نہائے ہوئے تھے_ دوسرے تمام حاضرین کے بھى سر سے پائوں تک پسینہ بہہ رہا تھا_
ابھى اس جمعیت کى صفیں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوئی تھیں کہ جبرئیل (ع) امین وحى لے کر نازل ہوئے اور تکمیل دین کى پیغمبر(ص) کو بایں الفاظ بشارت دی:
''الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتى ''_(1)
''آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارے دین اور آئین کو کامل کردیا اور اپنى نعمت کو تم پر تمام کردیا''_
اتمام نعمت کا پیغام سن کر پیغمبر(ص) نے فرمایا:
''اللّہ اکبر اللّہ اکبر على اکمال الدین واتمام النعمة ورضى الرب برسالتى والولایةلعلى من بعدی''.
''ہر طرح کى بزرگى وبڑائی خداہى کے لئے ہے کہ جس نے اپنے دین کو کامل فرمایا اور اپنى نعمت کو ہم پر تمام کیا اور میرى نبوت ورسالت اور میرے بعد کے لئے على (ع) کى ولایت کے لئے خوش ہوا_''
امیرالمو منین على ابن ابى طالب علیہما السلام کى ولایت کا پیغمبر(ص) کى زبان مبارک سے اعلان سن کر حاضرین میں مبارک باد کا شور برپا ہوا لوگ بڑھ چڑھ کر اس اعزازومنصب پر حضرت على (ع) کو اپنى طرف سے مبارک باد پیش کررہے تھے _ معروف شخصیتوں میں سے حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کى طرف سے مبارک باد کے یہ الفاظ تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہیں کہ انہوں نے کہا:
''بخ: بخ: لک یا بن ابى طالب اصبحت وامسیت مولائی و مولاکل مو من و مو منة:''
''مبارک ہو مبارک ہو اے فرزند ابى طالب کہ آپ(ع) میرے اور تمام صاحبان ایمان مردوں اورعورتوں کے مولا اور رہبر ہوگئے''_

اس وقت ابن عباس نے کہا :بخدا یہ عہد وپیمان سب کى گردنوں میں باقى رہے گا''_(2)


(1) سورہ مائدہ آیت 3
(2) اس سلسلے میں مزید آگہى کے لئے کتاب الغدیر، علامہ امینی ،احقاق الحق ،قاضى نوراللہ شوشتری ،المراجعات شرف الدین اور دلائل الصدق محمدحسین مظفر پر رجوع کریں -

 

 

خطبہ غدیرفدک
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma