دودن میں چھ لاکھ گوسالہ پرست بن گئے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
یہودیوں میں گوسالہ پرستى کاآغازگوسالہ پرستوں کے خلاف شدید رد عمل

سب سے بڑھ کرعجیب بات یہ ہے کہ بعض مفسرین نے یہ بیان کیا ہے کہ بنى اسرائیل میں یہ انحرافى تبدیلیاں صرف گنتى کے چند دنوں کے اندر واقع ہوگئیں جب موسى علیہ السلام کو میعاد گاہ کى طرف گئے ہوئے 35/دن گزر گئے تو سامرى نے اپنا کام شروع کردیا اور بنى اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام زیورات جو انہوں نے فرعونیوں سے عاریتاًلئے تھے اور ان کے غرق ہوجانے کے بعد وہ انھیں کے پاس رہ گئے تھے انہیں جمع کریں چھتیسویں ، سنتیسویں اور اڑ تیسویں دن انہیں ایک کٹھائی میں ڈالااور پگھلاکر اس سے گوسالہ کا مجسمہ بنا دیا اور انتالیسویں دن انہیں اس کى پرستش کى دعوت دى اور ایک بہت بڑى تعداد (کچھ روایات کى بناء پر چھ لاکھ افراد) نے اسے قبول کرلیااور ایک روز بعد یعنى چالیس روز گزرنے پر موسى علیہ السلام واپس آگئے _
قرآن اس طرح فرماتا ہے: ''قوم موسى نے موسى کے میقات کى طرف جانے کے بعد اپنے زیوارات وآلات سے ایک گوسالہ بنایا جو ایک بے جان جسد تھا جس میں سے گائے کى آواز آتى تھی_ (1)
اسے انہوں نے اپنے واسطے انتخاب کیا ''
اگرچہ یہ عمل سامرى سے سرزد ہوا تھا_(2)
لیکن اس کى نسبت قوم موسى کى طرف دى گئی ہے اس کى وجہ یہ ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگوں نے اس کام میں سامرى کى مدد کى تھى اور وہ اس کے شریک جرم تھے اس کے علاوہ ان لوگوں کى بڑى تعداد اس کے فعل پر راضى تھى _
قرانى گفتگو کاظاہر یہ ہے کہ تمام قوم موسى اس گوسالہ پرستى میں شریک تھى لیکن اگردوسرى ایت پر نظر کى جائے جس میں آیا ہے کہ :
''قوم موسى میں ایک امت تھى جو لوگوں کو حق کى ہدایت کرتى تھى اور اسى کى طرف متوجہ تھی''_(3)
اس سے معلوم ہوگا کہ اس سے مراد تمام امت موسى نہیں ہے بلکہ اس کى اکثریت اس گوسالہ پرستى کى تابع ہوگئی تھی، جیسا کہ آئندہ آنے والا ہے کہ وہ اکثریت اتنى زیادہ تھى کہ حضرت ہارون علیہ السلام مع اپنے ساتھیوں کے ان کے مقالے میں ضعیف وناتواں ہوگئے تھے


(1)سورہ اعراف آیت 148
(2)جیسا کہ سورہ طہ کى آیات میں آیاہے

(3) سورہ اعراف آیت 159

 

 

یہودیوں میں گوسالہ پرستى کاآغازگوسالہ پرستوں کے خلاف شدید رد عمل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma