پاکیزہ ترین غذا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
ایک طویل نیند کے بعد بیداریسامان خریدنے والے پر کیا گزری

یہ بات بہت جاذب نظر ہے کہ اس داستان میں ہم نے پڑھا ہے کہ اصحاب کہف جب بیدار ہوئے تو ظاہر ہے انہیں بہت بھوک لگ رہى تھى اور اس طویل مدت کے دوران ان کے جسم میں جو غذا تھى ،وہ ختم ہو چکى تھى لیکن اس کے باوجود انھوں نے جسے کھانا لانے کے لئے بھیجا اسے نصیحت کى کہ ہر غذا نہ خرید لائے بلکہ دیکھ بھال کر کھانا بیچنے والوں کے پاس سے جو سب سے زیادہ پاکیزہ ہواسى کولے کر آئے_
بعض مفسرین کا کہنا ہے کہ اس سے ذبح شدہ جانور کى طرف اشارہ تھا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس شہر میں ایسے لوگ رہتے ہیں کہ جو نجس و ناپاک اور کبھى مردہ کا گوشت بیچتے ہیں یا بعض لوگوں کا کام ہى حرام کا تھا لہذا انہوں نے نصیحت کى ایسے لوگوں سے کھانا نہ خریدنا_
لیکن ظاہراًاس جملے کا وسیع مفہوم ہے کہ جس میں ہر قسم کى ظاہرى اور باطنى پاکیزگى شامل ہے_
بہرحال جلدہى لوگو ں میں ان عظیم جوانمردوں کى ہجرت کى داستان پھیل گئی_ظالم بادشاہ سیخ پا ہوگیاکہ کہیں ایسا نہ ہوکہ ان کى ہجرت یا بھاگ نکلنالوگوں کى بیدارى اور آگاہى کا سبب بن جائے، اسے یہ بھى خطرہ تھا کہ کہیں وہ دور یا نزدیک کے علاقے میں جاکر لوگوں کو دین توحید کى تبلیغ نہ کرنے لگیں اور شرک و بت پرستى کے خلاف جدوجہد شروع کردیں_ لہذا اس نے خاص افراد کو مامور کیا کہ انہیں ہر جگہ تلاش کیا جائے اور ان کا کچھ اتہ پتہ معلوم ہو تو گرفتار کے لئے تعاقب کیا جائے اور انہیں سزادى جائے_
لیکن انہوں نے جتنى بھى کوشش کى کچھ نہ پایا اور یہ امر خود علاقے کے لوگوں کے لئے ایک معمہ اور ان کے دل و دماغ کے لئے ایک خاص نقطہ بن گیا_ نیز یہ امر کہ حکومت کے نہایت اہم چند اراکین نے ہر چیز کو ٹھوکر ماردى اور طرح طرح کے خطرات مول لے لئے شاید بعض لوگوں کى بیدارى اور آگاہى کا سرچشمہ بن گیا_
بہر حال ان افراد کى یہ حیران کن داستان ان کى تاریخ میں ثبت ہوگئی اور ایک نسل سے دوسرى نسل کى طرف منتقل ہونے لگی_اور اسى طرح اس مسئلے کو صدیاں گزرگئیں_

 

 


ایک طویل نیند کے بعد بیداریسامان خریدنے والے پر کیا گزری
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma