بے نظیر غصہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
گوسالہ پرستوں کے خلاف شدید رد عملاے میرى ماں کے بیٹے میں بے گناہ ہوں

اس موقع پر حضرت موسى علیہ السلام کو غصہ کرنا چاہئے تھا اور ایک شدید ردّ عمل ظاہر کر ناچا ہئے تھا تاکہ بنى اسرائیل کے فاسد افکار کى بنیاد گر اکر اس منحرف قوم میں انقلاب برپا کردیں ،ورنہ تو اس قوم کو پلٹانا مشکل تھا_
قرآن نے حضرت موسى علیہ السلام کا وہ شدید ردّ عمل بیان کیا ہے جو اس طوفانى و بحرانى منظرکو دیکھنے کے بعد ان سے ظاہر ہوا ،موسى علیہ السلام نے بے اختیار نہ طور پر اپنے ہاتھ سے توریت کى الواح کو زمین پر ڈال دیا اور اپنے بھائی ہارون علیہ السلام کے پاس گئے اور ان کے سر اور داڑھى کے بالوں کو پکڑکر اپنى طرف کھینچا''(1)
حضرت موسى علیہ السلام نے اس کے علاوہ ہارون علیہ السلام کو بڑى شدت سے سرزنش کى اور بآواز بلند چیخ کرپکارے:
کیا تم نے بنى اسرائیل کے عقائدکى حفاظت میں کوتاہى کى اور میرے فرمان کى مخالفت کى ؟''(2)
درحقیقت حضرت موسى علیہ السلام کا یہ ردّ عمل ایک طرف تو ان کى اس واردات قلبی، بے قرارى اور شدید ناراضى کى حکایت کرتا ہے تاکہ بنى اسرائیل کى عقل میں ایک حرکت پیدا ہو اور وہ اپنے اس عمل کى قباحت کى طرف متوجہ ہوجائیں _
بنابریں اگرچہ بالفرض الواح توریت کا پھینک دینا قابل اعتراض معلوم ہوتا ہو، اور بھائی کى شدید سرنش نادرست ہو لیکن اگرحقیقت کى طرف توجہ کى جائے کہ اگر حضرت موسى علیہ السلام اس شدید اور پرہیجانى ردّ عمل کا اظہار نہ کرتے تو ہر گز بنى اسرائیل اپنى غلطى کى سنگینى اور اہمیت کا اندازہ نہیں کرسکتے تھے ،ممکن تھا کہ اس بت پرستى کے آثاربدان کے ذہنوں میں باقى رہ جاتے لہذا حضرت موسى علیہ السلام نے جو کچھ کیا وہ نہ صرف غلط نہ تھا بلکہ امر لازم تھا_
حضرت موسى علیہ السلام اس واقعہ سے اس قدر ناراض ہوئے کہ تاریخ بنى اسرائیل میں کبھى اس قدر ناراض نہ ہوئے تھے کیونکہ ان کے سامنے بدترین منظر تھا یعنى بنى اسرائیل خدا پرستى کو چھوڑ کر گوسالہ پرستى اختیار کرچکے تھے جس کى وجہ سے حضرت موسى علیہ السلام کى وہ تمام زحمتیں جو انہوں نے بنى اسرائیل کى ہدایت کے لئے کى تھیں سب برباد ہورہى تھیں _
لہذا ایسے موقع پر الواح کا ہاتھوں سے گرجانا اور بھائی سے سخت مواخذہ کرنا ایک طبعى امر تھا_


(1)سورہ اعراف 150
(2)سورہ طہ آیت 150

 

 

گوسالہ پرستوں کے خلاف شدید رد عملاے میرى ماں کے بیٹے میں بے گناہ ہوں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma