عمرو بن عبدود دسے حضرت على (ع) کى تاریخى جنگ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
خندق کى کھدائیضربت على (ع) ثقلین کى عبادت پر بھاری

اس جنگ کا ایک اہم واقعہ حضرت على علیہ السلام کا دشمن کے لشکر کے نامى گرامى پہلو ان عمروبن عبددد کے ساتھ مقابلہ تھا تاریخ میں آیا ہے کہ لشکر احزاب نے جن دلاوران عرب میں سے بہت طاقت ور افراد کو اس جنگ میں اپنى امداد کے لئے دعوت دے رکھى تھی، ان میں سے پانچ افراد زیادہ مشہور تھے، عمروبن عبدود ، عکرمہ بن ابى جہل ،ہبیرہ ، نوفل اور ضرار یہ لوگ دوران محاصرہ ایک دن دست بدست لڑائی کے لئے تیار ہوئے ، لباس جنگ بدن پر سجایا اور خندق کے ایک کم چوڑے حصے سے ، جو مجاہدین اسلام کے تیروں کى پہنچ سے کسى قدر دور تھا ، اپنے گھوڑوں کے ساتھ دوسرى طرف جست لگائی اور لشکر اسلام کے سامنے آکھڑے ہوئے ان میں سے عمروبن عبدود زیادہ مشہور اور نامور تھا اس کی''کوئی ہے بہادر ''کى آواز میدان احزاب میں گونجى اور چونکہ مسلمانوں میں سے کوئی بھى اس کے مقابلہ کے لئے تیار نہ ہوا لہذا وہ زیادہ گستاخ ہوگیا اور مسلمانوں کے عقاید اورنظریات کا مذاق اڑا نے لگا اور کہنے لگا :
''تم تویہ کہتے ہو کہ تمہارے مقتول جنت میں ہیں اور ہمارے مقتول جہنم میں توکیاتم میں سے کوئی بھى ایسا نہیں جسے میں بہشت میں بھیجوں یا وہ مجھے جہنم کى طرف روانہ کرے ؟''
اس موقع پر پیغمبر اسلام (ص) نے حکم دیا کہ کوئی شخص کھڑا ہواور اس کے شر کو مسلمانوں کے سرسے کم کردے لیکن حضرت على ابن ابى طالب علیہ السلام کے سوا کوئی بھى اس کے ساتھ جنگ کے لئے آمادہ نہ ہوا تو آنحضرت نے على ابن اطالب علیہ السلام سے فرمایا : یہ عمر وبن عبدود ہے '' حضرت على علیہ السلام نے عرض کى حضور : میں بالکل تیار ہوں خواہ عمروہى کیوں نہ ہو، پیغمبر اکرم (ص) نے ان سے فرمایا '' میرے قریب آئو : چنانچہ على علیہ السلام آپ کے قریب گئے اور آنحضرت (ص) نے ان کے سر پر عمامہ باندھا اور اپنى مخصوص تلوار ذوالفقار انہیں عطا فرمائی اور ان الفاظ میں انھیں دعا دى : خدایا ،على کے سامنے سے ، پیچھے سے ، دائیں اور بائیں سے اور اوپر اور نیچے سے حفاظت فرما _
حضرت على علیہ السلام بڑى تیزى سے عمرو کے مقابلہ کےلئے میدان میں پہنچ گئے _
یہى وہ موقع تھا کہ پیغمبر اکرم (ص) ختمى المرتبت (ص) نے وہ مشہور جملہ ارشاد فرمایا : ''کل ایمان کل کفر کے مقابلہ میں جارہا ہے ''_

 

 

خندق کى کھدائیضربت على (ع) ثقلین کى عبادت پر بھاری
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma