اے صالح(ع) ہم تم پرامید رکھتے تھے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
کیا ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے تم کتنے نحس قدم ہو

انہوں نے حضرت صالح کو غیر موثر بنانے کے لئے یا کم از کم ان کى باتوں کو بے تاثیر کرنے کے لئے ایک نفسیاتى حربہ استعمال کیا وہ آپ کو دھوکا دینا چاہتے تھے ، کہنے لگے :''اے صالح اس سے پہلے تو ہمارى امیدوں کا سرمایہ تھا _''(1)
مشکلات میں ہم تیرى پناہ لیتے تھے، تجھ سے مشورہ کرتے تھے، تیرے عقل وشعور پر ایمان رکھتے تھے، اور تیرى خیر خواہى اور ہمدردى میں ہمیں ہرگز کوئی شک نہ تھا _
لیکن افسوس کہ تم نے ہمارى امیدوں پر پانى پھیردیا ،دین بت پرستى کى اور ہمارے خدائوں کى مخالفت کرکے کہ جو ہمارے بزرگوں کا رسم ورواج تھا اور ہمارى قوم کے افتخارات میں سے تھا تونے ظاہر کردیا کہ تو بزرگوں کے احترام کا قائل نہیں ہے نہ ہمارى عقل پر تمہیں کوئی اعتماد ہے اور نہ ہى تو ہمارے طور طریقوں کا حامى ہے _''کیا سچ مچ تو ہمیں ان کى پرستش سے روک دیناچاہتا ہے جن کى عبادت ہمارے آبائو اجداکیا کرتے تھے_''(2)


(1)سورہ ہودآیت62
(2) سورہ ہودآیت 62

 

کیا ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے تم کتنے نحس قدم ہو
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma