حضرت زکریا و یحی علیہما السلام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حضرت عزیر(ع) نے دین یہود کى بہت خدمت کیولادت یحی کى بشارت

حضرت زکریا علیہ السلام کى بیوى اور جناب مریم (ع) کى والدہ اپس میں بہنیں تھیں_
اتفاق کى بات ہے کہ دونوں ابتداء میں بانجھ تھیں،جناب مریم (ع) کى والدہ کو ایسى لائق بیٹى نصیب ہوئی ،حضرت زکریا علیہ السلام نے حضرت مریم (ع) کے خلوص اور حیران کن خصوصیات کو دیکھا تو ارزو کى ان کى بھى مریم (ع) جیسى پاکیزہ اور پر ہیز گار اولاد ہو جس کا چہرہ عظمت الہى اور توحید کى علامت ہو_
حضرت زکریا علیہ السلام اور ان کى بیوى کى طویل زندگى اسى طرح گزرچکى تھى ظاہرى طبیعى قوانین اور فطرت کے نقطہ نظر سے یہ بعید نظر اتا تھا کہ اب ان کى کوئی اولاد ہو_
لیکن عشق الہى اور مریم (ع) کے محراب عبادت کے پاس بے موسم کے پھل دیکھنے کا اثر تھا کہ حضرت زکریاعلیہ السلام کے دل میں بھى امید پیدا ہوئی اور انھوں نے بڑھاپے کے موسم میں خواہش کى کہ کیاان کے وجود کى شاخ پر بھى فرزند کى صورت میں میوہ پیدا ہو جا ئے لہذا جب وہ عبادت اور مناجات میں مشغول تھے انھوں نے خداوندعالم سے فرزند کا تقاضا کیا : ''خدا وندا مجھے پاکیزہ فرزند عطا فر ما کہ تو بندوں کى دعائیں سننے والاہے''_(1)


(1)سورہ ال عمران ایت 38

 

 

حضرت عزیر(ع) نے دین یہود کى بہت خدمت کیولادت یحی کى بشارت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma