یحی علیہ السلام ،عشق الہى میں سر شار پیغمبر

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
یحی علیہ السلام کى ولادت کى نشانییحی علیہ السلام کى عمدہ صفات

حضرت یحى علیہ السلام خدا وند متعال کے ایک عظیم پیغمبر تھے اور ان کى خصوصیات میں سے ایک یہ تھى کہ وہ بچپن میں مقام نبوت پر فائز ہو ئے، خدا وند متعال نے انھیں اس سن و سال میں ایسى روشن عقل اور اتنى تا بناک فہم وفراست عطا فرمائی کہ وہ اس عظیم منصب کو قبول کرنے کے لائق قرار پائے _
بہر حال منابع اسلامى اور منابع مسیحى سے معلوم ہوتا کہ حضرت یحى علیہ السلام حضرت عیسى علیہ السلام کى خالہ کے بیٹے تھے_
منابع مسیحى میں تصریح ہوئی ہے ،کہ حضرت یحى علیہ السلام نے حضرت عیسى علیہ السلام کو غسل تعمید دیا اور اسى لئے انھیں ''یحی تعمید دہندہ''کے نام سے پکارتے ہیں ،(غسل تعمید ایک مخصوص غسل ہے کہ جو عیسائی اپنے بیٹوں کو دیتے ہیں_
اور ان کا عقیدہ یہ ہے کہ وہ اسے گناہ سے پاک کرتا ہے)اور جب حضرت مسیح علیہ السلام نے اعلان نبوت کیا تو حضرت یحى علیہ السلام ان پر ایمان لائے _
حضرت یحعلیہ السلام اور حضرت عیسى علیہ السلام میں بعض چیزیں قدر مشترک تھیں ،انتہائی زیادہ زہد و تقوى ،کچھ اسباب کى بناء پر ترک ازدواج ،معجزانہ طورپر پیدا ہونا اور اسى طرح بہت ہى زیادہ قریبى نسب_(1)
''یحی''''حیوة'' کے مادہ سے ہے اور اس کا معنى ہے ''زندہ رہتا ہے''اور یہ اس عظیم پیغمبر کا نام رکھا گیا تھا ،زندگى سے یہاں مراد مادى اور معنوى دونوں طرح کى زندگى ہے جو ایمان ،منصب نبوت اور خدا سے ربط کے زیر سایہ ہو ،سورہ مریم کى ایت7/ سے معلوم ہوتا ہے کہ خداوندعالم نے حضرت یحى علیہ السلام کى پیدائشے سے قبل ہى یہ نام ان کے لئے انتخاب فرمایا تھا _
''اے زکریا ہم تجھے ایک فرزند کى بشارت دیتے ہیں جس کانام یحی ہے اور قبل از ایں کسى کا یہ نام نہیں تھا _''


(1)اسلامى روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت یحى علیہ السلام میں بھى بعض باتیں مشترک تھیں ،لہذا اما م على بن الحسین زین العابدین علیہ السلام نے اس طرح نقل ہے کہ اپ (ع) نے فرمایا: ہم امام حسین علیہ السلام کے ساتھ (کربلا کى طرف جاتے ہوئے )باہر نکلے تو ا مام جس منزل میں نزول اجلال فرماتے یا اس سے کوچ کرتے تو یحی علیہ السلام اور ان کے شہید ہونے کو یاد کرتے اور فرماتے کہ خدا وند تعالى کے نزدیک دنیا کى بے قدرى کے لئے یہى کافى ہے کہ یحی بن زکریا علیہ السلام کا سر بنى اسرائیل کے بدکاروں میں سے ایک بد کار کے پاس ہدیہ کے طورپر لایا گیا _
 


یحی علیہ السلام کى ولادت کى نشانییحی علیہ السلام کى عمدہ صفات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma