آج کا دن روز رحمت ہے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
على علیہ السلام کے قدم دوش رسول (ص) پر عورتوں کى بیعت کے شرائط

پیغمبر (ص) نے یہ حکم دیاتھا کہ آپ کے لشکرى کسى سے نہ الجھیں اور بالکل کوئی خون نہ بہایا جائے_ ایک روایت کے مطابق صرف چھ افراد کو مستثنى کیا گیا جو بہت ہى بد زبان اور خطرناک لوگ تھے_
یہاں تک کہ جب آپ(ص) نے یہ سنا کہ لشکر اسلام کے علمدار''سعد بن عبادہ نے انتقام کا نعرہ بلند کیا ہے اور وہ یہ کہہ رہا ہے کہ:'' آج انتقام کا دن ہے'' تو پیغمبر (ص) نے على علیہ السلام سے فرمایا، ''جلدى سے جاکر اس سے علم لے کر یہ نعرہ لگائو کہ: '' آج عفو وبخشش اور رحمت کا دن ہے''_
اور اس طرح مکہ کسى خونریزى کے بغیر فتح ہوگیا،عفوورحمت اسلام کى اس کشش نے،جس کى انہیں بالکل توقع نہیں تھی،دلوں پر ایسا اثر کیا کہ لوگ گروہ در گروہ آکر مسلمان ہوگئے،اس عظیم فتح کى صدا تمام جزائر عربستان میں جاپہنچی،اسلام کى شہرت ہر جگہ پھیل گئی اور مسلمانوں اور اسلام کى ہر جہت سے دھاک بیٹھ گئی _
جب پیغمبر اکرم (ص) خانہ کعبہ کے دروازے کے سامنے کھڑے ہوئے تھے تو آپ نے فرمایا:
''خداکے سوا اور کوئی معبود نہیںہے،وہ یکتا اور یگانہ ہے،اس نے آخر کار اپنے وعدہ کو پورا کردیا، اور اپنے بندہ کى مددکی،اور اس نے خود اکیلے ہى تمام گروہوں کو شکست دےدی، ان لوگوں کا ہر مال ،ہر امتیاز ،اورہر وہ خون جس کاتعلق ماضى اور زمانہ جاہلیت سے ہے،سب کے سب میرے ان دونوں قدموں کے نیچے ہیں''_
(یعنى زمانہ جاہلیت میں ہوئے خون خرابہ کو بھول جاو ،غارت شدہ اموال کى بات نہ کرو اور زمانہ جاہلیت کے تمام امتیازات کو ختم کر ڈالو، خلاصہ گذشتہ فائلوں کو بند کر دیا جائے _)
یہ ایک بہت ہى اہم اور عجیب قسم کى پیش نہاد تھى جس میں عمومى معافى کے فرمان سے حجاز کے لوگوں کو ان کے تاریک اور پُر ماجرا ماضى سے کاٹ کر رکھ دیا اور انہیں اسلام کے سائے میں ایک نئی زندگى بخشى جو ماضى سے مربوط کشمکشوں اور جنجالوں سے مکمل طور پر خالى تھی_
اس کام نے اسلام کى پیش رفت کے سلسلہ میں بہت زیادہ مد دکى اور یہ ہمارے آج اور آنے والے کل کے لئے ایک دستو رالعمل ہے_

 

 


على علیہ السلام کے قدم دوش رسول (ص) پر عورتوں کى بیعت کے شرائط
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma