پیغمبر (ص) کا سچا خواب

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
صلح حدیبیہ یا عظیم الشان فتحمومنین کے دلوں پرنزول سکینہ

جیسا کہ ہم نے شروع میں عرض کیا کہ پیغمبر اکرم (ص) نے مدینہ میں ایک خواب دیکھا کہ آپ اپنے صحابہ کے ساتھ عمرہ کے لئے مناسک ادا کرنے کے لئے مکہ میں داخل ہورہے ہیں اور اس خواب کو صحابہ کے سامنے بیان کردیا ، وہ سب کے سب شاد و خوش حال ہوئے لیکن چونکہ ایک جماعت یہ خیال کرتى تھى کہ اس خواب کى تعبیر اسى سال پورى ہوگی، تو جس وقت قریش نے مکہ میں ان کے دخیل ہونے کا راستہ حدیبیہ میں ان کے آگے بند کردیا تو وہ شک و تردید میں مبتلا ہوگئے، کہ کیا پیغمبر (ص) کا خواب غلط بھى ہوسکتا ہے، کیا اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ ہم خانہ خدا کى زیارت سے مشرف ہوں؟ پس اس وعدہ کا کیا ہوا؟ اور وہ رحمانى خواب کہاں چلا گیا؟
پیغمبر اکرم (ص) نے اس سوال کے جواب میں فرمایا:کیا میں نے تمہیںیہ کہا تھا کہ یہ خواب اسى سال پورا ہوگا؟ اسى بارے میں مدینہ کى طرف بازگشت کى راہ میں وحى الہى نازل ہوئی اور تاکید کى کہ یہ خواب سچا تھا او رایسا مسئلہ حتمى و قطعى اور انجام پانے والا ہے_
ارشاد خدا وندعالم ہوتا ہے:''خد نے اپنے پیغمبر کو جو کچھ دکھلایا تھا وہ سچ اور حق تھا''_(1)
اس کے بعد مزید کہتا ہے: ''
انشاء اللہ تم سب کے سب قطعى طور پر انتہائی امن وامان کے ساتھ اس حالت میں کہ تم اپنے سروں کو منڈوائے ہوئے ہوں گے، یا اپنے ناخنوں کو کٹوائے ہوئے ہوں گے مسجد الحرام میں داخل ہوں گے اور کسى شخص سے تمہیں کوئی خوف ووحشت نہ ہوگی''_(2)


(1)سورہ فتح آیت27

(2)سورہ فتح آیت27

 

صلح حدیبیہ یا عظیم الشان فتحمومنین کے دلوں پرنزول سکینہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma