بھائیوں کى سازش

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
امید کى کرن او ر مشکلات کى ابتدا ءیوسف (ع) کو قتل کر دیا جائے

یہاں سے یوسف(ع) کے بھائیوں کى یوسف(ع) کے خلاف سازش شروع ہو تى ہے ،قران میں ان بہت سے اصلا حى دروس کى طرح اشارہ کیا گیا ہے جو اس داستا ن میں موجود ہیں ،ارشاد ہوتا ہے :''یقینا یوسف اور اس کے بھائیوں کى داستا ن میں سوال کرنے والوں کے لئے نشانیاں تھیں _''(1)
اس سے بڑھ کر اورکیا درس ہوگا کہ چند طاقتور افراد ایک سو چے سمجھے منصوبے کے تحت کہ جس کا سر چشمہ حسد تھا'ظاہراً ایک کمزور اور تنہا شخص کو نابود کرنے کے لئے اپنى تمام تر کو شش صرف کرتے ہیں مگر اس کام سے انہیں خبر نہیں ہو تى کہ وہ اسے ایک حکومت کے تخت پر بٹھا رہے ہیں اور ایک وسیع مملکت کا فرماں روا بنا رہے ہیں اور آخر کا وہ سب اس کے سامنے سر تعظیم وتسلیم خم کرتے ہیں یہ امر نشاند ہى کرتا ہے کہ جب خدا کسى کام کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اتنى طاقت رکھتا ہے کہ اس کا م کو اس کے مخالفین کے ہا تھوں پایہ تکمیل تک پہنچا دے تا کہ یہ واضح ہوجائے گا کہ ایک پاک اور صاحب ایمان انسان اکیلا نہیں ہے اور اگر سارا جہان اس کى نا بودى پر کمر باند ھ لے لیکن خدا نہ چاہے تو کوئی اس کا بال بھى بیکا نہیں کرسکتا _
حضرت یعقوب(ع) کے بارہ بیٹے تھے ان میں یو سف اور بنیا مین ایک ماں سے تھے ان کى والدہ کا نام ''راحیل'' تھا یعقوب (ع) ان دونوں بیٹوں سے خصوصاًیو سف سے زیا دہ محبت کرتے تھے کیونکہ ایک تو یہ ان کے چھوٹے بیٹے تھے لہذا فطرتاً زیادہ تو جہ اور محبت کے محتاج تھے اور دوسرا ان کى والدہ ''راحیل''فوت ہو چکى تھیں اس بنا ء پر بھى انہیں زیادہ تو جہ اور محبت کى ضرورت تھى علاوہ ازیںخصوصیت کے سا تھ حضرت یوسف میں نا بغہ اور غیر معمولى شخصیت ہونے کے آثار نمایا ں تھے؟ مجمو عى طور پر ان سب باتو ں کى بنا ء پر حضرت یعقوب واضح طور پر ان سے زیادہ پیار محبت کا برتائو کرتے تھے _
حاسد بھا ئیوں کى تو جہ ان پہلوئوںکى طرف نہیں تھى اور وہ اس پر بہت نا راحت اور ناراض تھے_ خصوصاًشاید مائوں کے الگ الگ ہونے کى وجہ سے بھى فطر تاً ان میں رقابت مو جود تھى لہذا وہ اکٹھے ہو ئے اور کہنے لگے : یو سف اور اس کے بھا ئی کو باپ ہم سے زیادہ پیار کرتا ہے حالانکہ ہم طاقتور اور مفید لوگ ہیں_''(2)
اور باپ کے امور کو بہتر طور پر چلا سکتے ہیں اس لئے اسے ان چھوٹے بچوں کى نسبت ہم سے زیادہ محبت کرنا چاہئے جب کہ ان سے تو کچھ بھى نہیںہو سکتا ،اس طرح یک طرفہ فیصلہ کرتے ہو ئے انہوں نے اپنے باپ کے خلاف کہا کہ'' ہمارا باپ واضح گمراہى میں ہے_'' ( 3)
حسد اور کینے کى آگ نے انہیں اجازت نہ دى کہ وہ معا ملے کے تمام اطراف پر غور وفکر کرتے اور ان دو بچوں سے اظہار محبت پر باپ کے دلائل معلوم کرتے کیو نکہ ہمیشہ ذاتى مفادات ہر شخص کى فکر پر پر دہ ڈال دیتے ہیں اور اسے یک طرفہ فیصلوں پر آمادہ کردیتے ہیں کہ جن کا نتیجہ حق وعدا لت کے راستے سے گمراہى ہے_البتہ ان کى مراد دین ومذہب کے اعتبار سے گمراہى نہ تھى کیو نکہ بعد میں آنے والى گفتگو نشاندہى کرتى ہیں کہ اپنے باپ کى عظمت او رنبوت پر ان کا عقیدہ تھا اور انہیں صرف ان کے طرز معا شر ت پر اعتراض تھا _


(1)سورہ یوسف آیت 7

(2)سورہ یوسف آیت 8
(3)سورہ یوسف آیت 8

 

 

امید کى کرن او ر مشکلات کى ابتدا ءیوسف (ع) کو قتل کر دیا جائے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma