مریم علیہا السلام کى پرورش کے لئے قرعہ کشی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
پالنے والے یہ تو لڑکى ہےجناب مریم کے سرپرست حضرت زکریا(ع)

جناب مریم(ع) کى والدہ پیدائشے کے بعد اپنى نوزائیدہ بچى کو ایک کپڑے میں لپیٹ کر عبادت خانے میں لے آئیں_وہاں بنى اسرائیل کے علماء اور بزرگوں سے کہنے لگیں:یہ نو مولود بچى خانہ خدا کى خدمت کے لئے نذر کى گئی ہے اس کى سرپرستى اپنے ذمے لے لیں_
جناب مریم(ع) چونکہ حضرت عمران علیہ السلام کے خاندان سے تھیں اور یہ ایک بزرگ خاندان تھا اس لئے بنى اسرائیل کے علماء اور عباد ان کى سرپرستى کا منصب حاصل کرنے کے لے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے کوشش کرتے تھے_
قرعہ ڈال کر فیصلہ کرنے پر ان کا اتفاق ہوگیا_وہ ایک نہر کے کنارے گئے وہاں انہوں نے اپنى قرعہ ڈالنے کى لکڑیاں پیش کیں_ان میں سے ہر ایک لکڑى یا قلم پر ان میں سے ایک ایک کانام لکھا گیا _جو قلم پانى میں ڈوب جاتى اس کا قرعہ نکلتا صرف جس کى قلم سطح آب پر رہتى اس کے نام قرعہ شمار ہوتا _جس قلم پر حضرت زکریا(ع) کا نام تھا پہلے پانى کى گہرائی میں چلى گئی اور پھر پانى پر ابھر آئی_
یوں حضرت مریم(ع) کى سر پرستى کا منصب حضرت زکریا(ع) کے حصے آیا اور حقیقت میں بھى وہى اس کام کے لئے اہل تر تھے کیونکہ ایک تو وہ پیغمبر خدا تھے اور دوسرے ان کى بیوى حضرت مریم(ع) کى خالہ تھیں_
پھر ا س واقعے کے ایک حصے کى طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا گیا ہے:مریم(ع) کى سرپرستى کے تعین کے لئے جب وہ اپنى قلمیں پانى میں ڈال رہے تھے تم موجود نہ تھے_
''یونہى جب وہ کفالت مریم(ع) پر جھگڑرہے تھے تم پا س نہ تھے اوریہ سب کچھ تم پر صرف وحى کے ذریعے نازل ہوا ہے''_(1)
 


(1)آل عمران آیت44
 


پالنے والے یہ تو لڑکى ہےجناب مریم کے سرپرست حضرت زکریا(ع)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma