میں کسى صاحب ایمان کو نہیں دھتکارتا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حضرت نوح علیہ السلام کے جواباتخدائی خزانے میرے قبضہ میں نہیں ہیں

''اے قوم :میں اس دعوت کے بدلے تم سے مال وثروت اور اجرو جزا کا مطالبہ نہیں کرتا''_ (1)
یہ امراچھى طرح سے نشاندہى کرتاہے کہ اس پروگرام سے میرا کوئی مادى ہدف نہیں ،میں سوائے خدا کے معنوى وروحانى اجر کے سواکچھ بھى نہیں سوچتا اور کوئی جھوٹا مدعى ایسا نہیں ہوسکتا جو اس قسم کے سردرد ،ناراحتى اور بے آرامى کو یوں ہى اپنے لئے خرید لے اور یہ سچے رہبروں کى پہچان کے لئے ایک میزان ہے،ان جھوٹے موقع پرستوں کے مقابلے میں، کہ وہ جب بھى کوئی قدم اٹھاتے ہیں بالواسطہ یابلا واسطہ طور پر اس سے ان کا کوئی نہ کوئی مادى ہدف اور مقصد ہوتا ہے _
اس کے بعد ان کے جواب میں جنہیں اصرار تھا کہ حضرت نوح علیہ السلام، اپنے اوپر ایمان لانے والے غریب حقیر اور کم عمر افراد کو خود سے دور کردیں حضرت نوح(ع) ( حتمى طور پر فیصلہ سناتے ہوئے )کہتے ہیں : ''کیونکہ وہ اپنے پروردگار سے ملاقات کریں گے اوردوسرے جہان میں اس کے سامنے میرے ساتھ ہوںگے''_ (2)
آخر میں انہیں بتایا گیا ہے :'' میں سمجھتا ہو ں کہ تم جاہل لوگ ہو''_(3)
''اے قوم اگر میں ان باایمان لوگوں کو دھتکاردوں تو خدا کے سامنے (اس عظیم عدالت میں بلکہ اس جہان میں ) کون میرى مدد کرے گا ''_(4)
''کیا تم کچھ سوچتے سمجھتے نہیں ہو'' _(5) جان لو کہ جو کچھ میں کہتا ہوں عین حقیقت ہے_


(1)سورہ ہودمیں 29

(2)سورہ ہو دآیت29
(3) سورہ ہود 29
(4) سورہ ہو دآیت30
(5)سورہ ہود30
 

حضرت نوح علیہ السلام کے جواباتخدائی خزانے میرے قبضہ میں نہیں ہیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma