بنى اسرائیل نے کس طرح گناہ کیا تھا؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
اوربنى اسرائیل کى نافرمانی اصحاب سبت،سنیچر کى چھٹیبنى اسرائیل کى گائے کا واقعہ

اس امر میں کہ بنى اسرائیل نے کس وقت قانون شکنى کی،مفسرین کے درمیان بحث ہے_بعض روایات سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے ایک حیلہ اختیار کیا،انہوں نے سمندر کے کنارے بہت سے حوض بنالئے تھے اور انہیں نہروں کے ذریعے سمندر سے ملا دیا تھا_ہفتہ کے روز ان حوضوں کے راستے کھول دیتے تھے پانى کے ساتھ مچھلیاں ان حوضوں کے اندر آجاتى تھیں،غروب کے وقت جب واپس جانا چاہتى تھیں تو واپسى کا راستہ بند کر دیتے تھے،جب اتوار کا دن ہوتا تھا تو پھر ان کا شکار کرلیتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ ہم نے ہفتہ کے روز شکار تھوڑى کیا ہے بلکہ ہم نے تو صرف انہیں حوضوں میں محصور کرلیا تھا اصل شکار تو اتوارکے روز ہوا ہے_
بعض مفسرین نے یہ کہا ہے کہ وہ لوگ ہفتہ کے روز مچھلى پکڑنے کے کانٹوں کو دریا میں ڈال دیتے تھے اس کے بعد جب اس میں مچھلیاں پھنس جاتى تھیں تو دوسرے روز انہیں نکال لیتے تھے اور اس حیلہ سے ان کا شکار کرتے تھے_
بعض روایات سے یہ بھى پتہ چلتا ہے کہ وہ بغیر کسى حیلہ کے بروز شنبہ بڑى ڈھٹائی کے ساتھ شکار میں مشغول ہوتے تھے_
ممکن ہے کہ یہ تمام روایات صحیح ہوں اس طرح کہ ابتدا ء میں حوضوں یا قلابوں کے ذریعے حیلے سے شکار کرتے ہوں،جب اس طرح سے ان کى نظر میں گناہ کى اہمیت کم ہوگئی ہو تو پھر انہوں نے اعلانیہ گناہ کرنا شروع کردیا ہو اور ہفتہ کے دن کى حرمت کو ضائع کرکے مچھلى کى تجارت سے مالدار ہوگئے ہوں_(1)
 


(1)آیا یہ مسخ جسمانى تھایا روحانی؟
''مسخ''یا دوسرے لفظوں میں ''انسانى شکل کا کسى حیوان کى شکل میں تبدیل ہو جانا''مسلمہ طور پر ایک خلاف معمول اور خلاف طبیعت بات ہے اگر چہ میوٹیشن(mutation)بعض حیوانات کا دوسرے حیوانات کى شکل اختیار کرلینا نادر طور پر دیکھا گیا ہے اور سائنس میں تکامل حیات کى بنیاد بھى اس بات پر رکھى گئی ہے،لیکن میوٹیشن(mutation)جہاں دیکھا گیا ہے وہ بہت نادر الموقع موارد ہیں،وہ بھى حیوانات کى جزوى صفات میں پایا جاتا ہے نہ کہ ان کى کلى صفات میں،بلکہ ایسا ہرگز نہیں ہواکہ میوٹیشن(mutation)کى وجہ سے ایک حیوان اپنى نوع مثلاً بندر سے بکرى بن گیا ہو_ہاں یہ ممکن ہے کہ کسى حیوان کى خصوصیات دگر گوں ہو جائیں،پھر یہ کہ یہ تبدیلى اس کى نسل میں پیدا ہوتى ہے نہ کہ جو حیوان پیدا ہوگیا ہے اس کى شکل یک بیک بدل گئی ہو،بنا بریں کسى انسان یا حیوان کى شکل کا بدل کر دوسرى نوع اختیار کرلینا ایک خلاف معمول بات ہے_
ہم نے بارہا یہ بات کہى ہے کہ کچھ مسائل ایسے بھى ہیں جو طبیعت اور عادت کے بر خلاف واقع ہوتے ہیں جو کبھى تو پیغمبروں کے معجزوں کى صورت میں اور کبھى بعض خارق العادت کاموں کى صورت میں بعض انسانوں سے ظاہر ہوتے ہیں، -

 

اوربنى اسرائیل کى نافرمانی اصحاب سبت،سنیچر کى چھٹیبنى اسرائیل کى گائے کا واقعہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma