جناب ابراہیم (ع) نمرودیوں کى عدالت میں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
تم یہ بہترین اور شیرین غذا کیوں نہیں کھاتےحضرت ابراہیم علیہ السلام کى دندان شکن دلیل

آخر وہ عید کا دن ختم ہوگیا اور بت پرست خوشى مناتے ہوئے شہر کى طرف پلٹے اور سب بت خانے کى طرف گئے تاکہ بتوں سے اظہار عقیدت بھى کریں اور وہ کھانا بھى کھائیں کہ جو ان کے گمان کے مطابق بتوں کے پاس رکھے رہنے سے بابرکت ہوگیا تھا جو نہى وہ بت خانے کے اندر پہنچے تو ایک ایسا منظر دیکھا کہ ان کہ ہوش اڑگئے آبادبت خانہ کے بجائے بتوں کا ایک ڈھیرتھا ان کے ہاتھ پائوں ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ ایک دوسرے پر گرے ہوئے تھے _'' وہ تو چیخنے چلانے لگے :''یہ بلا اور مصیبت ہمارے خدائوں کے سر پر کون لایا ہے ''؟ ''یقینا جو کوئی بھى تھا ، ظالموں میں سے تھا ''_(1)
اس نے ہمارے خدائوں پر بھى ظلم کیا ہے ، ہمارى قوم اور معاشرے پر بھى ،اور خود اپنے اوپر بھى کیونکہ اس نے اپنے اس عمل سے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال دیا ہے _
لیکن وہ لوگ جو بتوں کے بارے میں ابراہیم کى دھمکیوں سے آگاہ تھے اور ان جعلى خدائوں کے بارے میںان کى اھانت آمیز باتوں کو جانتے تھے ، کہنے لگے :''ہم نے سنا ہے ایک جوان بتوں کے بارے میں باتیں کرتا تھا اور انہیں برابھلاکہتا تھا ، اس کا نام ابراہیم (ع) ہے_''(2)
یہ ٹھیک ہے کہ بعض روایات کے مطابق حضرت ابرہیم (ع) اس وقت مکمل طور پر جوان تھے اور احتمال یہ ہے کہ ان کى عمر16/ سال سے زیادہ نہیں تھى اور یہ بھى درست ہے کہ جوانمردى کى تمام خصوصیات ، شجاعت ، شہامت ، صراحت اور قاطعیت ان کے وجود میں جمع تھیں لیکن اس طرح سے بات کرنے سے بت پرستوں کى مراد یقینا تحقیر کے علاوہ کچھ نہیں تھى ، بجائے اس کے کہ یہ کہتے کہ ابراہیم(ع) نے یہ کام کیا ہے ،کہتے ہیں کہ ایک جوان ہے کہ جسے ابراہیم(ع) کہتے ہیں ، وہ اس طرح کہتا تھا یعنى ایک ایسا شخص کہ جو بالکل گمنام اور ان کى نظر میں بے حیثیت ہے _
اصولاً معمول یہ ہے کہ جب کسى جگہ کوئی جرم ہوجائے تو اس شخص کو تلاش کرنے کے لئے کہ جس سے وہ جرم سرزد ہوا ہو ان سے دشمنى رکھنے والوں کو تلاش کیا جاتاہے اور اس ماحول میں ابراہیم (ع) کے سوا مسلماً کوئی شخص بتوں کے ساتھ دست وگریبان نہیں ہوسکتا تھا لہذا تمام افکار انہیںکى طرف متوجہ ہوگئے اور بعض نے کہا : '' اب جب کہ معاملہ اس طرح ہے تو جائو اور اس کو لوگوں کے سامنے پیش کرو تاکہ وہ لوگ کہ جو پہچانتے ہیں اور خبر رکھتے ہیں گواہى دیں ''_(3)
منادى کرنے والوں نے شہر میں ہر طرف یہ منادى کى کہ جو شخص بھى ابراہیم(ع) کى بتوں سے دشمنى اور ان کى بدگوئی کے بارے میں آگاہ ہے ، حاضر ہوجائے، جلدہى جو آگاہ تھے وہ لوگ بھى اور تمام دوسرے لوگ بھى جمع ہوگئے تاکہ دیکھیں کہ اس ملزم کا انجام کیا ہوتا ہے _
ایک عجیب وغریب شور وغل لوگوں میں پڑا ہوا تھا ،چونکہ ان کے عقیدے کے مطابق ایک ایسا جرم جو پہلے کبھى نہ ہوا تھا جس نے ان کے دینى ماحول میں ایک دھماکہ کر دیا تھا _


(1)سورہ انبیاء آیت9 5
(2)سورہ انبیاء آیت 60

(3)سورہ انبیاء آیت 61

 


تم یہ بہترین اور شیرین غذا کیوں نہیں کھاتےحضرت ابراہیم علیہ السلام کى دندان شکن دلیل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma