مسلمانو! فرشتے تمہارى مدد کریں گے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
قریش کا ایک ہزار کا لشکرستر قتل ستر اسیر

پیغمبر اکرم (ص) دیکھ رہے تھے کہ ممکن ہے آپ کے اصحاب خوف ووحشت کى وجہ سے رات میں آرام سے سونہ سکیں اور پھر کل دن کو تھکے ہوئے جسم اور روح کے ساتھ دشمن کے مقابل ہوں لہذا خدا کے وعدے کے مطابق ان سے فرمایا: تمہارى تعداد کم ہوتو اس کا غم نہ کر، آسمانى فرشتوں کى ایک عظیم جماعت تمہارى مدد کے لئے آئے گی، آپ نے انہیں خدائی وعدے کے مطابق اگلے روز فتح کى پورى تسلى دے کر مطمئن کردیا اور وہ رات آرام سے سوگئے_
دوسرى مشکل جس سے مجاہدین کو پریشانى تھى وہ میدان بدر کى کیفیت تھى ،ان کى طرف زمین نرم تھى اور اس میں پائوں دھنس جاتے تھے اسى رات یہ ہوا کہ خوب بارش ہوئی ،اس کے پانى سے مجاہدین نے وضو کیا ، غسل کیا اور تازہ دم ہوگئے ان کے نیچے کى زمین بھى اس سے سخت ہوگئی ،تعجب کى بات یہ ہے کہ دشمن کى طرف اتنى زیادہ بارش ہوئی کہ وہ پریشان ہوگئے _
دشمن کے لشکر گاہ سے مسلمان جاسوسوں کى طرف سے ایک نئی خبر موصول ہوئی اور جلد ہى مسلمانوں میں پھیل گئی ، خبریہ تھى کہ فوج قریش اپنے ان تمام وسائل کے باوجود خو فزدہ ہے گویا وحشت کا ایک لشکر خدا نے ان کے دلوں کى سرزمین پر اتار دیا تھا ،اگلے روز چھوٹا سا اسلامى لشکر بڑے ولولے کے ساتھ دشمن کے سامنے صف آراء ہوا، پیغمبر اکرم (ص) نے پہلے انہیں صلح کى تجویز پیش کى تاکہ عذر اور بہانہ باقى نہ رہے، آپ نے ایک نمائندے کے ہاتھ پیغام بھیجا کہ میں نہیں چاہتا کہ تم وہ پہلا گروہ بن جائو کہ جس پر ہم حملہ آور ہوں ، بعض سردار ان قریش چاہتے تھے یہ صلح کا ہاتھ جوان کى طرف بڑھایا گیا ہے اسے تھام لیں اور صلح کرلیں، لیکن پھر ابوجہل مانع ہوا_

 


قریش کا ایک ہزار کا لشکرستر قتل ستر اسیر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma