تین تجاویز

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
جنگ بنى قریظہابولبابہ کى خیانت

''کعب بن اسد'' کا شمار یہودیوں کے سرداروں میں ہوتا تھا اس نے اپنى قوم سے کہا : مجھے یقین ہے کہ محمد ہمیں اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک ہم جنگ نہ کریں لہذا میرى تین تجاویز ہیں ، ان میں سے کسى ایک کو قبول کرلو ،پہلى تجویز تویہ ہے کہ اس شخص کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اس پر ایمان لے او اور اس کى پیروى اختیار کرلو کیونکہ تم پر ثابت ہوچکا ہے کہ وہ خدا کا پیغمبر ہے اوراس کى نشانیاں تمہارى کتابوں میں پائی جاتى ہیں تو اس صورت میں تمہارے مال ، جان، اولاد اور عورتیں محفوظ ہوجائیں گی_
وہ کہنے لگے کہ ہم ہرگز حکم توریت سے دست بردار نہیں ہوں گے اور نہ ہى اس کا متبادل اختیار کریں گے _
اس نے کہا : اگر یہ تجویز قبول نہیں کرتے تو پھر آئو اور اپنے بچوں اور عورتوں کو اپنے ہاتھوں سے قتل کرڈالو تاکہ ان کى طرف سے آسودہ خاطر ہوکر میدان جنگ میں کود پڑیں اور پھر دیکھیں کہ خدا کیا چاہتا ہے ؟ اگر ہم مارے گئے تو اہل وعیال کى جانب سے ہمیں کوئی پریشانى نہیں ہوگى اور اگر کامیاب ہوگئے تو پھر عورتیں بھى بہت بچے بھى بہت _
وہ کہنے لگے کہ ہم ان بے چاروں کو اپنے ہى ہاتھوں سے قتل کردیں ؟ان کے بعد ہمارے لئے زندگى کى قدرو قیمت کیارہ جائے گى ؟
کعب بن اسد نے کہا : اگر یہ بھى تم نے قبول نہیں کیا تو آج چونکہ ہفتہ کى رات ہے محمد (ص) اور اس کے ساتھى یہ خیال کریں گے کہ ہم آج رات حملہ نہیں کریں گے انھیں اس غفلت میں ڈال کر ان پر حملہ کردیں شاید کامیابى حاصل ہوجائے _
وہ کہنے لگے کہ یہ کام بھى ہم نہیں کریں گے کیونکہ ہم کسى بھى صورت میںہفتہ کا احترام پامال نہیں کریں گے _
کعب کہنے لگا : پیدائشے سے لے کر آج تک تمہارے اندر عقل نہیں آسکى _
اس کے بعد انھوں نے پیغمبر اکرم (ص) سے بات کى کہ'' ابولبابہ'' کو ان کے پاس بھیجا جائے تاکہ وہ ان سے صلاح مشورہ کرلیں _

 

 

 

جنگ بنى قریظہابولبابہ کى خیانت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma