معراج اور سائنس

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
معراج کا مقصدان سوالات کے پیش نظر چندچیزوں پر توجہ

گزشتہ زمانے میں بعض فلاسفہ بطلیموس کى طرح یہ نظریہ رکھتے تھے کہ نو آسمان پیاز کے چھلکے کى طرح تہہ بہ تہہ ایک دوسرے کے اوپر ہیں واقعہ معراج کو قبول کرنے میں ان کے لئے سب سے بڑى رکاوٹ ان کا یہى نظریہ تھا ان کے خیال میں اس طرح تویہ ماننا پڑتا ہے کہ آسمان شگافتہ ہوگئے اور پھر آپس میں مل گئے_(1)
لیکن'' بطلیموسى ''نظریہ ختم ہو گیا تو اسمانوںکے شگافتہ ہونے کا مسئلہ ختم ہوگیا البتہ علم ہئیت میں جو ترقى ہوئی ہے اس سے معراج کے سلسلے میں نئے سوالات ابھر ے ہیں مثلاً;
1)ایسے فضائی سفر میں پہلى بار رکاوٹ کشش ثقل ہے کہ جس پر کنٹرول حاصل کرنے کے لے غیر معمولى وسائل و ذرائع کى ضرورت ہے کیونکہ زمین کے مداراور مرکز ثقل سے نکلنے کے لئے کم از کم چالیس ہزار کلو میٹر فى گھنٹہ رفتار کى ضرورت ہے _
2)دوسرى رکاوٹ یہ ہے کہ زمین کے باہر خلا میں ہوا نہیں ہے جبکہ ہوا کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا _
3)تیسرى رکاوٹ ایسے سفر میں اس حصہ میں سورج کى جلادینے والى تپش ہے جبکہ جس حصہ پر سورج کى مستقیماً روشنى پڑرہى ہے اور اسى طرح اس حصے میں جان لیوا سردى ہے جس میں سورج کى روشنى نہیں پڑرہى ہے_
4) اس سفر میں چوتھى رکاوٹ وہ خطرناک شعاعیں ہیں کہ جو فضا ئے زمین کے اوپر موجود ہیں مثلا کا سمک ریز cosmic ravs الٹرا وائلٹ ریز ultra violet ravsاور ایکس ریز x ravsیہ شعاعیں اگر تھوڑى مقدار میں انسانى بدن پر پڑیں تو بدن کے آرگانزم otganismکے لئے نقصان دہ نہیں ہیں لیکن فضائے زمین کے باہر یہ شعاعیں بہت تباہ کن ہوتى ہیں (زمین پر رہنے والوں کے لئے زمین کے اوپر موجود فضاکى وجہ سے ان کى تپش ختم ہوجاتى ہے )
5) ایک اور مشکل اس سلسلہ میں یہ ہے کہ خلامیں انسان بے وزنى کى کیفیت سے دوچار ہوجاتا ہے اگرچہ تدریجاًبے وزنى کى عادت پیدا کى جاسکتى ہے لیکن اگر زمین کے باسى بغیر کسى تیارى اور تمہید کے خلا میں جا پہنچیں تو بےوزنى سے نمٹنا بہت ہى مشکل ہے _
6) آخرى مشکل اس سلسلے میں زمانے کى مشکل ہے اور یہ نہایت اہم رکاوٹ ہے کیونکہ دورحاضر کے سان سى علوم کے مطابق روشنى کى رفتار ہر چیز سے زیادہ ہے اور اگر کوئی آسمانوں کى سیر کرنا چاہے تو ضرورى ہو گاکہ اس کى رفتار سے زیادہ ہو


(1)بعض قدیم فلاسفہ کا نظریہ یہ تھا کہ اسمانوں میں ایسا ہونا ممکن نہیں ہے _اصطلاح میں وہ کہتے تھے کہ افلاک میں --''خرق ''(پھٹنا)اور ''التیام''(ملنا)ممکن نہیں -

 

 


معراج کا مقصدان سوالات کے پیش نظر چندچیزوں پر توجہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma