حضرت نوح(ع) باسلامت اترآئے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
کوہ جودى کہاں ہے ؟کیا طوفان نوح(ع) عالمگیر تھا ؟

حضرت نوح(ع) اور ان کى سبق آموزسرگزشت کے بارے میںیہ آخرى حصہ ہے ہیں ان میں حضرت نوح(ع) کے کشتى سے اترنے اور نئے سرے سے روئے زمین پر معمول کى زندگى گزارنے کى طرف اشارہ کیا گیا ہے _
قرآن میں ارشاد ہوتا ہے :'' نوح(ع) سے کہا گیا کہ سلامتى اور برکت کے ساتھ جو ہمارى طرف سے تم پر اور تمہارے ساتھیوں پر ہے، اترآئو''_(1)
اس میں شک نہیںکہ ''طوفان ''نے زندگى کے تمام آثار کو درہم برہم کردےا تھا فطرى طور پر آباد زمینیں،لہلہاتى چراگا ہیں اور سرسبز باغ سب کے سب ویران ہوچکے تھے اس موقع پر شدید خطرہ تھا کہ حضرت نوح اور ان کے اصحاب اور ساتھى زندگى گزارنے اور غذا کے سلسلے میں بہت تنگى کا شکار ہوںگے _لیکن خدا نے ان مومنین کو اطمینان دلایا کہ برکات الہى کے دروازے تم پر کھل جائیں گے اور زندگى اور معاش کے حوالے سے تمہیں کوئی پریشانى لاحق نہیں ہوگی_
علاوہ ازیں ممکن تھا کہ حضرت نوح اور ان کے پیروکاروں کو اپنى سلامتى کے حوالے سے یہ پریشانى ہوتى کہ طوفان کے بعد باقى ماندہ ان گندے پانیوں ،جو ہڑوں اور دلدلوں کے ہوتے ہوئے زندگى خطرے سے دوچار ہوگى لہذا خدا تعالى اس سلسلے میں بھى انہیں اطمنان دلاتا ہے کہ تمہیں کسى قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا اور وہ ذات جس نے ظالموں کى نابودى کے لئے طوفان بھیجا ہے اہل ایمان کى سلامتى اور برکت کے لئے بھى ماحول فراہم کرسکتى ہے _
اس بناء پر جس طرح حضرت نوح اور ان کے ساتھى پروردگار کے لامتناہى لطف وکرم کے سائے میںطوفان کے بعد ان تمام مشکلات کے باوجود سلامتى وبرکت کے ساتھ جیتے رہے ،اسى طرح مختلف قسم کے جانور جو حضرت نوح کے ساتھ کشتى سے اترے تھے خدا کى طرف سے سلامتى وحفا ظت کے ساتھ اور اس کے لطف وکرم کے سائے میں زندگى بسر کرتے رہے _


(1) سورہ ہو دآیت48

 


کوہ جودى کہاں ہے ؟کیا طوفان نوح(ع) عالمگیر تھا ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma