صلح حدیبیہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
ابولبابہ کى خیانتبیعت رضوان

چھٹى ہجرى کے ماہ ذى قعدہ میں پیغمبر اکرم (ص) عمرہ کے قصد سے مکہ کى طرف روانہ ہوئے ،مسلمانوں کو رسول اکرم(ص) کے خواب کى اطلاع مل چکى تھى کہ رسول اکرم(ص) نے اپنے تمام اصحاب کے ساتھ ''مسجد الحرام''میں وارد ہونے کو خواب میں دیکھا ہے ،او رتمام مسلمانوں کو اس سفرمیں شرکت کا شوق دلایا،اگر چہ ایک گروہ کنارہ کش ہو گیا ،مگر مہاجرین و انصار او ربادیہ نشین اعراب کى ایک کثیر جماعت آپ کے ساتھ مکہ کى طرف روانہ ہو گئی _
یہ جمعیت جو تقریباًایک ہزار چار سوافراد پر مشتمل تھى ،سب کے سب نے لباس احرام پہنا ہوا تھا ،او رتلوار کے علاوہ جو مسافروں کا اسلحہ شمار ہو تى تھى ،کوئی جنگى ہتھیار ساتھ نہ لیا تھا _
جب مسلمان ''
ذى الحلیفہ'' مدینہ کے نزدیک پہونچے،اور بہت اونٹوں کو قربانى کے لئے لے لیا_
پیغمبر(ص) (اور آپ (ع) کے اصحاب کا)طرز عمل بتارہا تھا کہ عبادت کے علاوہ کوئی دوسرا قصد نہیں تھا_جب پیغمبر(ص) مکہ کے نزدیکى مقام آپ کو اطلاع ملى کہ قریش نے یہ پختہ ارادہ کرلیا ہے کہ آپ(ص) کو مکہ میں داخل نہ ہونے دیں گے ،یہاں تک کہ پیغمبر(ص) مقام'' حدیبیہ''میں پہنچ گئے ( حدیبیہ مکہ سے بیس کلو مٹر کے فاصلہ پر ایک بستى ہے ،جو ایک کنویں یا درخت کى مناسبت سے اس نام سے مو سوم تھى )حضرت(ص) نے فرمایا: کہ تم سب اسى جگہ پر رک جائو،لوگوں نے عرض کى کہ یہاں تو کوئی پانى نہیں ہے پیغمبر(ص) نے معجزانہ طور پر اس کنویںسے جو وہاںتھا ،اپنے اصحاب کے لئے پانى فراہم کیا _
اسى مقام پر قریش او رپیغمبر(ص) کے درمیان سفراء آتے جاتے رہے تاکہ کسى طرح سے مشکل حل ہو جائے ، آخرکا ر''عروہ ابن مسعودثقفی''جو ایک ہوشیا ر آدمى تھا ،قریش کى طرف سے پیغمبر(ص) کى خدمت میں حاضر ہوا ،پیغمبر (ص) نے فرمایا میں جنگ کے ارادے سے نہیں آیا او رمیرا مقصد صرف خانہ خدا کى زیارت ہے ،ضمناًعروہ نے اس ملاقات میں پیغمبر(ص) کے وضو کرنے کا منظربھى دیکھا،کہ صحابہ آپ(ص) کے وضو کے پانى کا ایک قطرہ بھى زمین پرگرنے نہیں دیتے تھے ،جب وہ واپس لوٹا تو اس نے قریش سے کہا :میں قیصر وکسرى او رنجاشى کے دربارمیں گیا ہوں _میں نے کسى سربراہ مملکت کو اس کى قوم کے درمیان اتنا با عظمت نہیں دیکھا ،جتنا محمد(ص) کى عظمت کو ان کے اصحاب کے درمیان دیکھا ہے _ اگر تم یہ خیال کرتے ہو کہ محمد(ص) کو چھوڑ جائیںگے تویہ بہت بڑى غلطى ہو گى ،دیکھ لو تمھارا مقابلہ ایسے ایثار کرنے والوں کے ساتھ ہے _یہ تمہارے لئے غور و فکر کا مقام ہے _

 


ابولبابہ کى خیانتبیعت رضوان
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma