جنگ بنى قریظہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
مومنین کے صفاتتین تجاویز

مدینہ میں یہودیوں کے تین مشہور قبائل رہتے تھے : بنى قریظہ، بنى النضیر اور بنى قینقاع_
تینوں گروہوں نے پیغمبر اسلام (ص) سے معاہدہ کر رکھا تھا کہ آپ(ص) کے دشمنوں کا ساتھ نہیں دیں گے، ان کے لئے جاسوسى نہیں کریں گے، اور مسلمانوں کے ساتھ مل جل کر امن و آشتى کى زندگى گزاریں گے، لیکن قبیلہ بنى قینقاع نے ہجرت کے دوسرے سال اور قبیلہ بنى نضیر نے ہجرت کے چوتھے سال مختلف حیلوں بہانوں سے اپنا معاہدہ توڑ ڈالا، اور پیغمبر اکرم (ص) سے مقابلہ کے لئے تیار ہوگئے آخر کار ان کى مزاحمت اور مقابلہ کى سکت ختم ہوگئی اور وہ مدینہ سے باہر نکل گئے_
بنى قینقاع'' اذر عات'' شام کى طرف چلے گئے اور بنى نضیر کے کچھ لوگ تو خیبر کى طرف اور کچھ شام کى طرف چلے گئے _
اسى بناء پر ہجرت کے پانچویں سال جب کہ جنگ احزاب پیش آئی تو صرف قبیلہ بنى قریظہ مدینہ میں باقى رہ گیا تھا ، وہ بھى اس میدان میں اپنے معاہدہ کو توڑکر مشرکین عرب کے ساتھ مل گئے اور مسلمانوں کے مقابلہ میں تلواریں سونت لیں _
جب جنگ احزا ب ختم ہوگئی اور قریش، بنى غطفان اور دیگر قبائل عرب بھى رسوا کن شکست کے بعد مدینہ سے پلٹ گئے تو اسلامى روایات کے مطابق پیغمبر اکرم (ص) اپنے گھر لوٹ آئے اور جنگى لباس اتارکر نہانے دھونے میں مشغول ہوگئے تو اس موقع پر جبرئیل حکم خدا سے آپ پر نازل ہوئے اور کہا : کیوں آپ نے ہتھیار اتار دیئے ہیں جبکہ فرشتے ابھى تک آمادہ پیکار ہیں آپ فوراً بنى قریظہ کى طرف جائیں اور ان کا کام تمام کردیں _
واقعاً بنى قریظہ کا حساب چکانے کے لئے اس سے بہتر کوئی اور موقع نہیں تھا مسلمان اپنى کامیابى پر خوش خرم تھے، بنى قریظہ شکست کى شدید وحشت میں گرفتار تھے اور قبائل عرب میں سے ان کے دوست اور حلیف تھکے ماندے اور بہت ہى پست حوصلوں کے ساتھ شکست خوردہ حالت میں اپنے اپنے شہروںاور علاقوں میں جاچکے تھے اور کوئی نہیں تھا جوان کى حمایت کرے _
بہرحال منادى نے پیغمبر اکرم (ص) کى طرف سے ندادى کہ نماز عصر پڑھنے سے پہلے بنى قریظہ کى طرف چل پڑو مسلمان بڑى تیزى کے ساتھ ہى بنى قریظہ کے محکم ومضبوط قلعوںکو مسلمانوں نے اپنے محاصرے میں لے لیا _
پچیس دن تک محاصرہ جارى رہا چنانچہ لکھتے ہیں کہ مسلمانوں نے بنى قریظہ کے قلعوں پر حملہ کرنے کے لئے اتنى جلدى کى کہ بعض مسلمان نماز عصر سے غافل ہوگئے کہ مجبوراً بعد میں قضا کی،خداوند عالم نے ان کے دلوں میں سخت رطب و دبدبہ طارى ہوگیا_

 

 

مومنین کے صفاتتین تجاویز
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma