ایمان ابوطالب

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
دعوت ذوالعشیرةایمان ابو طالب پر سات دلیل

تمام علمائے شیعہ اور اہل سنت کے بعض بزرگ علماء مثلاً ''ابن ابى الحدید''شارح نہج البلاغہ نے اور''قسطلانی'' نے ارشاد السارى میں اور'' زینى دحلان'' نے سیرةحلبى کے حاشیہ میں حضرت ابوطالب کو مومنین اہل اسلام میں سے بیان کیا ہے_اسلام کى بنیادى کتابوں کے منابع میں بھى ہمیںاس موضوع کے بہت سے شواہد ملتے ہیں کہ جن کے مطالعہ کے بعد ہم گہرے تعجب اور حیرت میں پڑجاتے ہیں کہ حضرت ابوطالب پرایک گروہ کى طرف سے اس قسم کى بے جا تہمیںکیوں لگائی گئیں ؟
جو شخص اپنے تمام وجود کے ساتھ پیغمبر اسلام کا دفاع کیا کرتا تھا اور بار ہا خوداپنے فرزند کو پیغمبراسلام کے وجود مقدس کو بچانے کے لئے خطرات کے مواقع پر ڈھال بنادیا کرتا تھایہ کیسے ہوسکتا ہے کہ اس پر ایسى تہمت لگائی جائے_
یہى سبب ہے کہ دقت نظر کے ساتھ تحقیق کرنے والوں نے یہ سمجھا ہے کہ حضرت ابوطالب کے خلاف، مخالفت کى لہر ایک سیاسى ضرورت کى وجہ سے ہے جو '' شجرہ خبیثہ بنى امیّہ'' کى حضرت على علیہ السلام کے مقام ومرتبہ کى مخالفت سے پیداہوئی ہے_
کیونکہ یہ صرف حضرت ابوطالب کى ذات ہى نہیں تھى کہ جو حضرت على علیہ السلام کے قرب کى وجہ سے ایسے حملے کى زد میں آئی ہو ،بلکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہر وہ شخص جو تاریخ اسلام میں کسى طرح سے بھى امیرالمومنین حضرت على علیہ السلام سے قربت رکھتا ہے ایسے ناجو انمردانہ حملوں سے نہیں بچ سکا، حقیقت میں حضرت ابوطالب کا کوئی گناہ نہیں تھا سوائے اس کے وہ حضرت على علیہ السلام جیسے عظیم پیشوائے اسلام کے باپ تھے_

 

 

 

دعوت ذوالعشیرةایمان ابو طالب پر سات دلیل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma