حوارى قرآن اور انجیل کى نظر میں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حوارى کون تھے؟حواریوں پر مائدہ کے نزول کا واقعہ

قرآن نے حواریوں کے بارے میں گفتگو کى ہے اور ان کے ایمان کا تذکرہ کیا ہے_(1)
لیکن انجیل میں حواریوں کے بارے میں جو جملے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سب حضرت عیسى علیہ السلام کے بارے میں لغزش کرتے تھے_انجیل متى اور لوقا کے باب 6 میں حواریوں کے نام اس طرح بیان کیے گئے ہیں_
1_پطرس،2_اندریاس،3_یعقوب،4_یوحنا،5_فیلوپس،6_برتولولما،7_ثوما،8_متی،9_یعقوب بن حلفا،10_شمعون(جن کالقب غیور تھا)11_یہودا(جو یعقوب کے بھائی تھے)12_یہودائے اسخر یوطی(جس نے حصرت مسیح علیہ السلام سے خیانت کی)
مشہور مفسر طبرسى مجمع البیان میں لکھتے ہیں: حوارى حضرت عیسى علیہ السلام کے ساتھ سفرکرتے تھے_جب کبھى انہیں بھوک یا پیاس لگتی،حکم خدا سے آب و غذا ان کے لئے مہیا ہوجاتا _ وہ اسے اپنے لئے عظیم افتخار اور بڑا اعزاز سمجھتے،وہ حضرت عیسى علیہ السلام سے پوچھتے:کیا ہم سے بڑھ کربھى کوئی افضل و بالا تر ہے،تو وہ کہتے:ہاں''وہ شخص تم سے افضل ہے جو اپنے ہاتھ سے کماتا ہے اور اپنى کمائی کھاتا ہے''_اس کے بعد وہ لوگوں کے کپڑے دھوتے تھے اور اس کام سے اجرت لیتے تھے(یوں عملاً انہوں نے سب لوگوں کو درس دیا کہ کام او رکوشش کرنا کوئی ننگ و عار نہیں ہے)_
حضرت مسیح علیہ السلام کى دعوت قبول کرلینے کے بعد حواریوں نے ان کا ساتھ دیا،ان کى مدد کى اور انہیں اپنے ایمان پر گواہ بنایا_پھر بارگاہ الہى کى طرف متوجہ ہوئے اور اپنا ایمان پیش کیا اور کہنے لگے:''پروردگارجو کچھ تو نے بھیجا ہے ہم اس پر ایمان لائے ہیں''_(2)
لیکن ایمان کا چونکہ دعوى ہى کافى نہیں تھا،اس لئے ساتھ ہى آسمانى احکام پر عمل کرنے اور پیغمبر خدا(حضرت عیسى علیہ السلام )کى پیروى کا ذکر کرنے لگے اور کہنے لگے:''ہم نے تیرے بھیجے ہوئے مسیح کى پیروى کی''_(3)
اور یہ ہمارے ایمان راسخ کا زندہ ثبوت ہے_
اس کے بعد انہو ںنے تقاضا کیا کہ خدا ان کے نام شہادت دینے والوں اور گواہوں کے زمرے میں شمار کرے_یہ گواہ وہى لوگ ہیں جو اس دنیا میں امتوں کى رہبرى کرتے ہیں اور قیامت میں لوگوں کے نیک و بداعمال کے گواہ ہوں گے_


(1)سورہ صف آیت14

(2)سورہ آل عمران 53
(3)سورہ آل عمران53

 


حوارى کون تھے؟حواریوں پر مائدہ کے نزول کا واقعہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma