حضرت داؤد علیہ السلام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
یہ دائود کون سے دائود تھےجناب داؤد علیہ السلام پر الہى نعمتیں

داؤد علیہ السلام کى زندگى سے درس حاصل کریں
حضرت داؤدعلیہ السلام بنى اسرائیل کے بزرگ انبیاء میں سے تھے انھیں اللہ نے ایک عظیم حکومت عطا کى _قرآن مجید کى متعدد آیات میں ان کے بلند مقام کى تعریف کى گئی ہے_
ان کى جسمانى طاقت کا یہ عالم تھا کہ جب بنى اسرائیل کا ایک ظالم حکمران جالوت میدان جنگ میں آپ(ع) کے مد مقابل آیا تو آپ(ع) نے آلہ سنگ اندازى سے اس قوت سے پتھر پھینکا کہ جالوت گھوڑے کى پشت سے زمین پر آگیااو راپنے خون میں لوٹنے لگا_
بعض نے لکھا ہے کہ پتھر نے اس کا سینہ چیردیا اور دوسرى طرف سے نکل گیا_
دوسرى طرف آپ(ع) کى سیاسى اقتدار کا یہ حال تھا کہ ایک طاقتور حکومت آپ(ع) کے ہاتھ میںتھى اور آپ(ع) پورى طاقت سے دشمنوں کے مقابلے میں کھڑے ہوتے تھے_
علماء نے یہاں تک کہا ہے کہ آپ(ع) کى محراب عبادت کے چاروں طرف ہزار افراد شام سے صبح تک تیار کھڑے رہتے تھے_
نیز آپ(ع) کى روحانی، اخلاقى اور عبادى طاقت کایہ عالم تھا کہ رات کا ایک حصہ بیدار رہتے اور پرودگار کى عبادت میں مشغول رہتے اور سال بھر کے آدھے ایام روزے میں گزارتے_
نعمتوں کے لحاظ سے بھى اللہ تعالى نے آپ(ع) کوطرح طرح کى ظاہرى اور باطنى نعمتیں عطا کر رکھى تھیں_
خلاصہ یہ کہ حضرت داؤد علیہ السلام ایک ایسى شخصیت تھے کہ جنگ میں،عبادت میں،علم میں اور حکومت میں بہت قوى تھے اور انھیں فراواں نعمتیں حاصل تھیں_

 

 

 

یہ دائود کون سے دائود تھےجناب داؤد علیہ السلام پر الہى نعمتیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma