ابراہیم علیہ السلام اور نمرود

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
بہادرنوجواننمرود سے گفتگو

حضرت ابراہیم(ع) کو جب آگ میں ڈالا گیا، نمرود کو یقین ہوگیاتھا کہ ابراہیم مٹى بھر خاک میں تبدیل ہوگئے ہیں لیکن جب اس نے غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ زندہ ہیں تو اپنے ارد گرد بیٹھے ہوئے لوگوں سے
کہنے لگا مجھے تو ابراہیم زندہ دکھائی دے رہا ہے شاید مجھے اشتباہ ہورہا ہے وہ ایک بلند مقام پر چڑھ گیا اور خوب غور سے دیکھا تو اسے معلوم ہوا کہ معاملہ تو اسى طرح ہے _
نمرودنے پکار کرکہا : اے ابراہیم(ع) : واقعاً تیرا خدا عظیم ہے اور اس قدر قدرت رکھتا ہے کہ اس نے تیرے اور آگ کے درمیان ایک رکاوٹ پیدا کردى اب جبکہ یہ بات ہے تو میں چاہتاہوں کہ اس کى قدرت اور عظمت کى وجہ سے اس کے لئے قربانى کروں (اور اس نے چار ہزار قربانیاں اس مقصد کے لئے تیارکیں) لیکن ابراہیم نے اس سے کہا : تجھ سے کسى قسم کى قربانى او ر کارخیر قبول نہیں کیا جائے گا مگر یہ کہ توپہلے ایمان لے آئے _
نمرودنے جواب میں کہا :'' اس صورت میں تو میرى حکومت ختم ہوجائے گى اور میں یہ بات گوارا نہیں کرسکتا _''
بہرحال یہى حادثات اس بات کا سبب بن گئے کہ کچھ آگاہ اور بیدار دل لوگ ابراہیم کے خدا پر ایمان لے آئے یا ان کے ایمان میں اضافہ ہوگیا (اور شاید یہى واقعہ اس بات کا سبب بناکہ نمرود ابراہیم کے مقابلہ میں کسى سخت رد عمل کا اظہار نہ کرے اور صرف ان کو سرزمین بابل سے جلاوطن کرنے پر قناعت کرے _)

 

بہادرنوجواننمرود سے گفتگو
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma