ولادت یحی کى بشارت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حضرت زکریا و یحی علیہما السلامیحی علیہ السلام کى ولادت کى نشانی

زیادہ دیر نہ گذرى تھى کہ زکریا علیہ السلام کى دعا قبول ہوگئی_
''وہ محراب عبادت میں مناجات کررہے تھے کہ خدا کے فرشتوں نے انھیں اواز دى اور بشارت دى کہ خداوندعالم انھیں بہت جلد ایک بیٹا دے گا جس کا نام یحی ہو گا'' (1)
جو ان صفات کا حامل ہوگا _
1_وہ حضرت مسیح پر ایمان لائے گا اور اپنے ایمان سے انھیں تقویت پہنچائے گا''_(2)
یا د رہے کہ قرآن مجید میں مختلف آیات میں ''کلمہ ''سے مراد حضرت عیسى علیہ السلام ہیں اور جیسا کہ تاریخ میں ایا ہے_
حضرت یحى علیہ السلام حضرت عیسى علیہ السلام سے چھ ماہ بڑے ہیں اور وہ پہلے شخص ہیں جنھوں نے جناب مسیح علیہ السلام کى نبوت کى تصدیق کى _
اور چونکہ وہ لوگوں میں پاکیزگى اور زہد و تقوى کے اعتبار سے بہت زیادہ شہرت رکھتے تھے لہذا جب حضرت مسیح علیہ السلا م کى طرف ان کى رغبت ،حضرت عیسى علیہ السلام کى دعوت و نبوت کى طر ف لوگوں کى توجہ کے لئے بہت مو ثر ثابت ہوئی
2_علم و عمل سے لحاظ کے معاشرے کى رہبرى ان کے ذمہ ہوگی_
(3)علاوہ ازایں وہ اپنے تئیں سرکش ہوا و ہوس اور دنیا پرستى سے محفوظ رکھیںگے''_(4)
3_''وہ خدا کے پیغمبرا ور صالحین میں سے ہوں گے ''_(5)
ملائکہ نے یحی علیہ السلام کى پیدائشے کى بشارت دى تو حضرت زکریا علیہ السلام تعجب میں پڑگئے اور بار گاہ خدا وندى میں عرض کرنے لگے:خداوندا: کیسے ممکن ہے کہ مجھ سے بچہ ہو جب کہ میں بوڑھا ہوں اور میرى بیوى بانجھ ہے _
جواب میں وحى ائی:
''خدا اسى طرح جو کچھ چاہے انجا م دے لیتا ہے _''(6)(7)


(1)سورہ ال عمران ایت 39
(2)سورہ ال عمران ایت 39
(3)سورہ ال عمران ایت 39
(4)سورہ ال عمران ایت 39
(5)سورہ ال عمران ایت 39

(6)سورہ ال عمران ایت 40
(7) یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ حضرت زکریا علیہ السلام کا تعجب اور حیرانى کس بناء پر تھى جب کہ خداوندعالم کى بے پایاں قدرت پر بھى ان کى مد نظر تھی_

 


حضرت زکریا و یحی علیہما السلامیحی علیہ السلام کى ولادت کى نشانی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma