شاہد کون تھا ؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
شاہد گواہى دیتا ہےزوجہ عزیز مصر کى ایک اور سازش

شاہد کون تھا کہ جس نے یوسف اور عزیز مصر کى فائل اتنى جلد ى درست کر دى اور مہرلگادى اور بے گناہ کو، گہنگار سے الگ کر دکھا یا،اس بارے میں مفسر ین کے درمیان اختلاف ہے _
بعض نے کہا ہے کہ وہ عزیز مصر کى بیوى کے رشتہ داروں میں سے تھا اور قاعد تاً ایک حکیم ، دانش مند اور سمجھدار شخص تھا ، اس واقعے میں کہ جس کا کو ئی عینى شا ہد نہ تھا اس نے شگا ف پیرا ہن سے حقیقت معلو م کرلی، کہتے ہیں کہ یہ شخص عزیز مصر کے مشیروں میں سے تھا اور اس وقت اس کے ساتھ تھا _
دوسرى تفسیر یہ ہے کہ وہ شیر خوار بچہ تھا یہ بچہ عزیز مصر کى بیوى کے رشتہ داروں میں سے تھا اس وقت یہ بچہ وہیں قریب تھا یوسف نے عزیز سے خواہش کى اس سے فیصلہ کروا لو، عزیزکو پہلے تو بہت تعجب ہوا کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے لیکن جب وہ شیر خوار حضرت عیسى کى طرح گہوارے میں بول اٹھا اور اس نے گنہگا ر کو بے گنا ہ سے الگ کر کے معیار بتا یا تو وہ متوجہ ہوا کہ یوسف ایک غلام نہیں بلکہ نبى ہے یا نبى جیسا ہے _(1)


(1)حضرت امام صاد ق علیہ السلام سے ایک روایت منقول ہے : ''شہادت دینے والا گہوارہ میں ایک چھوٹا بچہ تھا''لیکن توجہ رہے کہ اس حدیث کى کوئی محکم سند نہیں ہے
 

 

شاہد گواہى دیتا ہےزوجہ عزیز مصر کى ایک اور سازش
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma