جناب مریم کے سرپرست حضرت زکریا(ع)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
مریم علیہا السلام کى پرورش کے لئے قرعہ کشیفرشتے جناب مریم سے باتیں کرتے ہیں

جناب مریم(ع) حضرت زکریا(ع) کى سرپرستى میں پروان چڑھیں اور خدا کى عبادت و بندگى میں اس طرح مستغرق ہوئیں کہ ابن عباس کے بقول جب وہ نو سال کى ہوئیں تو دن کو روزہ رکھتیں اور رات کو عبادت کرتیں_ پرہیزگارى اور معرفت الہى میں انہوں نے اتنى ترقى کى کہ اس دور کے احبار اور پارسا علماء سے بھى سبقت لے گئیں_
حضرت زکریاعلیہ السلام ان کے محراب کے پاس آکر دیکھتے تو خاص غذائیں رکھى رہتى تھیں_انہیں بہت حیرانى ہوتی_ایک دن پوچھنے لگے: ''یہ کھانے کہاں سے لائی ہو؟''_
مریم(ع) بولیں: ''یہ خدا کى طرف سے ہے اور وہ تو جسے چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے''_(1)
یہ غذا کیسى تھی؟اور جناب مریم(ع) کے لئے کہاں سے آتى تھی؟اس بارے میں قران میں کچھ بیان نہیں کیا گیا لیکن بہت سى شیعہ و سنى کتب کى روایات سے جو تفسیر عیاشى وغیرہ میں مذکورہ ہیں،معلوم ہوتا ہے کہ جنت کے پھلوں کى ایک قسم تھى جو بے موسم حکم پروردگار سے جناب مریم(ع) کے محراب کے پاس پہنچ جاتے اور یہ بات کوئی باعث تعجب نہیں ہے کہ خدامتعال اپنے کسى پرہیزگار بندے کى یوں پذیرائی کرے_
ایک روایت امام باقر علیہ السلام سے منقول ہے:ایک روز پیغمبر اکرم (ص) جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر تشریف لائے_حالت یہ تھى کہ کئی روز سے ان کے یہاں ٹھیک سے کھانا بھى میسر نہ تھا اچانک آپ(ص) نے ان کے پاس مخصوص غذا دیکھی_آپ(ص) نے پوچھا:''یہ کھانا کہاں سے آیا ہے؟''
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے عرض کیا:
''خد اکے یہاں سے،کیونکہ وہ جسے چاہتا ہے بے حساب رز ق دیتا ہے''_
اس پر پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا: ''یہ واقعہ حضرت زکریا(ع) کے واقعے کى طرح ہے،وہ جناب مریم (ع) کے محراب کے پاس آئے تھے،وہاں کھانے کى کوئی خاص چیز دیکھى تو پوچھنے لگے :یہ کھانا کہاں سے آیا ہے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ خدا کے یہاں سے آیا ہے_


(1)سورہ عمران37

 


مریم علیہا السلام کى پرورش کے لئے قرعہ کشیفرشتے جناب مریم سے باتیں کرتے ہیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma