حواریوں پر مائدہ کے نزول کا واقعہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حوارى قرآن اور انجیل کى نظر میںیہ آسمانى مائدہ کیا تھا

قرآن ان نعمات کى طرف اشارہ کرتا ہے جو حواریوں یعنى حضرت عیسى علیہ السلام کے نزدیکى اصحاب و انصار کو بخشى گئی ہیں_
پہلے فرماتا ہے:اس وقت کو یاد کرو جب ہم نے حواریوں کى طرف وحى بھیجى کہ مجھ پر اور میرے بھیجے ہوئے مسیح پر ایمان لے آئو تو انہوں نے میرى دعوت کو قبول کرلیا اور کہا کہ ہم ایمان لے آئے،خدا یاگواہ رہنا کہ ہم مسلمان ہیں اور تیرے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کئے ہوئے ہیں_
اس کے بعد مائدہ آسمانى کے نزول کے مشہور واقعہ کى طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتا ہے:''مسیح کے اصحاب خاص نے حضرت عیسى علیہ السلام سے کہا کیا تیرا پروردگار ہمارے لئے آسمان سے غذا بھیج سکتا ہے؟''_(1)
حضرت مسیح علیہ السلام نے اس مطالبہ پر کہ جس میں ایسے ایسے معجزات و آیات دکھانے کے باوجود شک اور تردید کى بو آرہى تھی،غور کیا اور انہیں تنبیہ کى اور کہا کہ:'' اگر تم ایمان رکھتے ہو تو خدا سے ڈرو''_(2)
لیکن انہوں نے جلد ہى حضرت عیسى علیہ السلام کو بتادیا کہ ہمارا اس مطالبہ سے کوئی غلط مقصد نہیںہے اور نہ ہى اس میں ہمارى کسى ہٹ دھرمى کى غرض پوشیدہ ہے'' بلکہ ہمارى تمنایہ ہے کہ ہم اس مائدہ میں سے کھائیں(اور آسمانى غذا کے کھانے سے نورانیت ہمارے دل میں پیدا ہوگى ،کیونکہ غذا مسلمہ طور پر روح انسانى پر اثر انداز ہوتى ہے،اس کے علاوہ)ہمارے دلوں میں راحت پیدا ہوگى اور اطمینان حاصل ہوگا اور یہ عظیم معجزہ دیکھنے سے ہم'' علم الیقین ''کى سر حد تک پہنچ جائیں گے اور یہ جان لیں گے کہ آپ نے جو کچھ ہم سے کہا ہے وہ سچ ہے تا کہ ہم اس پر گواہى دے سکیں''_(3)
جب حضرت عیسى علیہ السلام ان کے اس مطالبہ میں ان کى حسن نیت سے آگاہ ہوئے توان کى درخواست کو بارگاہ خداوندى میں اس طرح سے بیان فرمایا :''کہ خداوندا ہمارے لئے آسمان سے مائدہ بھیج جو ہمارے اول و آخر کے لئے عید ہو اور تیرى طرف سے ایک نشانى شمار ہو اور ہمیں رزق عطا فرما کہ تو ہى بہترین روزى رساں ہے''_(4)
اس میں یہ بات خاص طور پر قابل توجہ ہے کہ حضرت عیسى علیہ السلام نے ان کى درخواست کو بہت ہى عمدہ طریقے سے بارگاہ خداوندى میں پیش کیا،جس میں حق طلبى کى روح کا اظہار بھى پایا جاتا ہے اور اجتماعى و عمومى مصالح کو بھى ملحوظ رکھا گیا ہے_
خداوند متعال نے اس دعا کو کہ جو حسن نیت او رخلوص کے ساتھ دل سے نکلى تھى قبول کرلیا اور ان سے فرمایا کہ:''میںاس قسم کا مائدہ تم پر نازل کروں گا لیکن اس بات پر بھى توجہ رہنى چاہیئےہ اس مائدہ کے اترنے کے بعد تمہارى ذمہ دارى بہت سخت ہوجائے گى اور اس قسم کاواضح معجزہ دیکھنے کے بعد جس شخص نے راہ کفر اختیار کى تو اسے ایسى سزادوںگا کہ عالمین میں سے کسى کو ایسى سزانہیں دى ہوگی''_(5)


(1)سورہ مائدہ آیت 112
(2)سورہ مائدہ آیت112

(3)سورہ مائدہ آیت113
(4)سورہ مائدہ آیت114
(5)سورہ مائدہ آیت 115

 


حوارى قرآن اور انجیل کى نظر میںیہ آسمانى مائدہ کیا تھا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma