بیدار کرنے والى سزائیں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
پچاس ہزار معمار برج بناتے ہیںمختلف اور پیہم بلائوں کا نزول

ایک کلى قانون تمام پیغمبروں کے لئے یہ تھا کہ جب ان کو لوگوں کى مخالفت کا سامنا ہو اور وہ کسى طرح سے راہ راست پر نہ آئیں تو خدا ان کو بیدار کرنے کے لئے مشکلات ومصائب میں گرفتار کرتا تھا تاکہ وہ اپنے میں نیاز مندى اور محتاجى کا احساس کریں ، اور ان کى فطرت توحید جو آرام وآسائشے کى وجہ سے غفلت کے پردوں میں چلى گئی ہے دوبارہ ابھر آئے اوران کو اپنى ضعف وناتوانى کا اندازہ ہو اور اس قادر وتوانا ہستى کى جانب متوجہ ہوں جو ہر نعمت و نقمت کا سر چشمہ ہے _
قرآن میں اس مطلب کى طرف اشارہ فرمایا گیا ہے : ہم نے آل فرعون کو قحط، خشک سالى اور ثمرات کى کمى میں مبتلا کیا کہ شاہد متوجہ اور بیدار ہوجائیں(1)
باوجود یکہ قحط سالى نے فرعونیوں کو گھیر لیا تھا لیکن مذکورہ بالابیان میں صرف فرعون کے مخصوصین کا ذکر کیا گیا ہے مقصد یہ ہے کہ اگر یہ بیدار ہوگئے تو سب لوگ بیدار ہوجائیں گے کیونکہ تمام لوگوں کى نبض انہى کے ہاتھوں میں ہے یہ چاہیں تو بقیہ افراد کو گمراہ کریں یا ہدایت کریں _
اس نکتہ کو بھى نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ خشک سالى اہل مصر کے لئے ایک بلائے عظیم شمار ہوتى تھى کیونکہ مصر پورے طور سے ایک زرعى مملکت تھى اس بناء پر اگر زراعت نہ ہوتو اس کا اثر ملک کے تمام افراد پر پڑتا ہے لیکن مسلمہ طور پر فرعون اور اس کے افراد چونکہ ان زمینوں کے مالک اہلى تھے اس لئے فى الحقیقت وہ سب سے زیادہ اس سے متاثر ہوئے تھے _
ضمناً یہ بھى معلوم ہوا کہ یہ خشک سالى کئی سال تک باقى رہى کیونکہ'' سنین'' جمع کا صیغہ ہے _
لیکن آل فرعون، بجائے اس کے کہ ان الہى تنبیہوں سے نصیحت لیتے اور خواب خرگوش سے بیدار ہوتے انہوں نے اس سے سوء استفادہ کیا اور ان حوادث کى من مانى تفسیر کی، جب حالات ان کے منشا کے مطابق ہوتے تھے تو وہ راحت وآرام میں ہوتے تھے اور کہتے کہ یہ حالات ہمارى نیکى ولیاقت کى وجہ سے ہیں: ''فى الحقیقت ہم اس کے اہل ولائق ہیں ''_
لیکن جس وقت وہ مشکل ومصیبت میں گرفتار ہوتے تھے تو اس کو فوراً موسى علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کے سرباندھ دیتے تھے'' اور کہتے تھے کہ یہ ان کى بد قدمى کى وجہ سے ہوا ہے _
لیکن قرآن کریم ان کے جواب میں کہتا ہے : '' ان کى بدبختیوں اور تکلیفوں کا سر چشمہ خدا کى طرف سے ہے خدا نے یہ چاہا ہے کہ اس طرح ان کو ان کے اعمال بد کى وجہ سے سزادے لیکن ان میں سے اکثر اس کو نہیں جانتے ''_(2)


(1)سورہ اعراف 130

(2)سورہ اعراف 131

 

پچاس ہزار معمار برج بناتے ہیںمختلف اور پیہم بلائوں کا نزول
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma