طالوت کو ن تھے؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حضرت اشموئیلطالوت نے ملک کى باگ ڈور سنبھال لی

طالوت ایک بلند قامت اور خوبصورت مرد تھے_ وہ مضبوط اور قوى اعصاب کے مالک تھے_روحانى طور پر بھى بہت زیرک،دانشمند اورصاحب تدبیر تھے_بعض لوگوں نے ان کے نام''طالوت''کو بھى ان کے طولانى قد کا سبب قرار دیا ہے_
ان تمام صفات کے باوجود وہ مشہور نہیں تھے_ اپنے والد کے ساتھ دریاکے کنارے ایک بستى میں رہتے تھے_والد کے چوپایوں کو چراتے اور زراعت کرتے تھے_ایک دن کچھ جانور بیابان میں گم ہوگئے_طالوت اپنے ایک دوست کے ساتھ ان کى تلاش میں کئی دن تک سرگرداں رہے_ انہیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہ شہر''صوف''کے قریب پہنچ گئے_
ان کے دوست نے کہا:''ہم تو اشموئیل (ع) کے شہر صوف میں آپہنچے ہیں_ آیئےن کے پاس چلتے ہیں_ شاید وحى کے سائے میں اور ان کى رائے کى روشنى میں ہمیں کچھ پتہ چل سکے_
شہر میں داخل ہوئے تو حضرت اشموئیل (ع) سے ملاقات ہوگئی_ جب اشموئیل (ع) اور طالوت نے ایک دوسرے کو دیکھا تو گویا دل مل گئے_اشموئیل (ع) نے اسى لمحے طالوت کو پہچان لیا_وہ جان گئے کہ یہ وہى نوجوان ہے جسے خدا نے ان لوگوں کى قیادت کے لئے منتخب کیا ہے_
طالوت نے اپنى کہانى سنائی تو اشموئیل (ع) کہنے لگے:وہ چوپائے تو اس وقت تمہارى بستى کى راہ پر ہیں اور تمہارے باپ کے باغ کى طرف جارہے ہیں_ ان کے بارے میں فکرنہ کرو_ میں تمہیں اس سے کہیں بڑے کام کے لئے دعوت دیتا ہوں_خدا نے تمہیں بنى اسرائیل کى نجات کے لئے مامور کیا ہے_
طالوت پہلے تو اس پروگرام پر حیران ہوئے اور پھر اسے سعادت سمجھتے ہوئے قبول کرلیا_ اشموئیل (ع) نے اپنى قوم سے کہا: خدا نے طالوت کو تمہارى قیادت سوپى ہے لہذا ضرورى ہے کہ تم سب اس کى پیروى کرو_اب اپنے تئیں دشمن سے مقابلے کے لئے تیار ى کرلو_
بنى اسرائیل کے نزدیک تو حسب و نسب اور ثروت کے حوالے سے کئی خصوصیات فرمانروا کے لئے ضرورى تھیں اور ان میں سے کوئی چیز بھى طالوت میں دکھائی نہ دیتى تھى اس انتخاب و تقرر پر وہ بہت حیران و پریشان ہوگئے_
انہوں نے دیکھا کہ ان کے عقیدے کے برخلاف وہ نہ تو ''لاوی'' کى اولاد میں سے تھے جن میں سے نبى ہوتے تھے_ نہ یوسف اور یہود ا کے خاندان سے تھے جو گذشتہ زمانے میں حکمرانى کرتے تھے بلکہ ان کا تعلق تو بنیامین کے گمنام خاندان سے تھا اور پھر وہ مالى طور پر بھى تہى دست تھے_
انہوں نے اعتراض کیا:''وہ کیسے حکومت کرسکتا ہے جب کہ ہم اس سے زیادہ حقدار ہیں''_
اشموئیل (ع) کہتے تھے کہ یہ بہت اشتباہ کررہے ہیں،کہنے لگے:''انہیں خدانے تم پر امیر مقرر کیا ہے، نیز قیادت کے لئے ان کى اہلیت اور لیاقت کى دلیل یہ ہے کہ وہ جسمانى طور پر زیادہ طاقتور ہیں اور روحانى طاقت میں بھى سب سے بڑھ کر ہیں_اس لحاظ سے وہ تم سب پر بر ترى رکھتے ہیں_
بنى اسرائیل نے خدا کى طرف سے اس کے تقرر کے لئے کسى نشانى یا علامت کا مطالبہ کردیا_اس پر اشموئیل (ع) بولے: انبیاء بنى اسرائیل کى یادگار;تابوت(صندوق عہد)جوجنگ میں تمہارے لئے اطمینان اور ولولے کا باعث تھا تمہارے پاس لوٹ آئے گا او راسے تمہارے آگے آگے چند فرشتوں نے اٹھا رکھا ہوگا''_
تھوڑى ہى دیر گزرى تھى کہ صندوق عہد ان کے سامنے آگیا_ یہ نشانى دیکھ کر انہوں نے طالوت کى سر براہى قبول کرلی_

 


حضرت اشموئیلطالوت نے ملک کى باگ ڈور سنبھال لی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma