امید کى کرن او ر مشکلات کى ابتدا ء

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
احسن القصصبھائیوں کى سازش

حضرت یوسف علیہ السلام کے واقعے کا آغاز قرآن ان کے عجیب اور معنى خیز خواب سے کرتا ہے کیونکہ یہ خواب دراصل حضرت یوسف کى تلا طم خیز زندگى کا پہلاموڑ شمار ہو تا ہے _
ایک دن صبح سویر ے آپ بڑے شوق اور وار فتگى سے باپ کے پاس آئے اور انہیں ایک نیا واقعہ سنا یا جو ظا ہر اً کو ئی زیادہ اہم نہ تھا لیکن درحقیقت ان کى زندگى میں ایک تازہ با ب کھلنے کا پتہ دے رہا تھا _
''یو سف نے کہا :ابا جان :
''میں نے کل رات گیا رہ ستاروں کو دیکھا کہ وہ آسمان سے نیچے اتر ئے سورج اور چاندان کے ہمراہ تھے ' سب کے سب میرے پاس آئے اور میر ے سامنے سجدہ کیا _''(1)
حضرت یوسف (ع) نے یہ خواب شب جمعہ دیکھا تھا کہ جو شب قدر بھى تھى (وہ رات جو مقدرات کے تعین کى رات ہے ) _
یہاں پر سوال یہ پید ا ہوتا ہے کہ حضرت یوسف نے جب یہ خواب دیکھا اس وقت آپ کى عمر کتنے سال تھى 'اس سلسلے میں بعض نے نو سال' بعض نے بارہ سال اور بعض نے سات سال عمر لکھى ہے جو بات مسلم ہے وہ یہ ہے کہ اس وقت آپ بہت کم سن تھے _
اس ہیجان انگیز اور معنى خیز خواب پر خدا کے پیغمبر یعقوب فکر میں ڈوب گئے کہ سورج ،چاند اور آسمان کے گیارہ ستارے ،وہ گیا رہ ستارہ نیچے اترے اور میرے بیٹے یوسف کے سامنے سجدہ ریز ہو گئے _
یہ کس قدر معنى آفر یں ہے یقینا سورج اور چاند میں اور اس کى ماں (یامَیں اور اس کى خالہ ) ہیں اور گیارہ ستارے اس کے بھائی ہیں میرے بیٹے کى قدر ومنزلت اور مقام اس قدر بلند ہو گا کہ آسمان کے ستارے ، سورج اور چاند اس کے آستا نہ پر جبیں سائی کریں گے یہ بار گاہ الہى میں اس قدر عزیز اور باوقار ہو گا کہ آسمان والے بھى اس کے سامنے خضوع کریں گے کتنا پر شکوہ اور پر کشش خواب ہے _
لہذا پریشانى اور اضطراب کے انداز میں کہ جس میں ایک مسرت بھى تھى ،اپنے بیٹے سے کہنے لگے ''میرے بیٹے :اپنا یہ خواب بھائیوں کو نہ بتانا،کیو نکہ وہ تیرے خلا ف خطر ناک سازش کریں گے ،میں جانتا ہوںکہ شیطان انسا ن کا کھلا دشمن ہے _( 2)
وہ مو قع کى تاڑمیں ہے تا کہ اپنے وسوسو ں کا آغاز کرے ، کینہ وحسد کى آگ بھڑ کا ئے یہا ں تک کہ بھا ئیوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنادے_ لیکن یہ خواب صرف مستقبل میں یو سف کے مقام کى ظاہرى ومادى عظمت بیان نہیں کرتا تھا بلکہ نشا ندہى کرتا تھا کہ وہ مقام نبوت تک بھى پہچنیں گے کیونکہ آسمان والو ں کا سجدہ کرنا آسمانى مقام کے بلند ى پر پہنچنے کى دلیل ہے اسى لئے تو ان کے پدر بزر گوار حضرت یعقوب نے مزید کہا : اور اس طر ح تیر ا پرور دگار تجھے منتخب کرے گا _'' اور تجھے تعبیر خواب کا علم دے گا اور اپنى نعمت تجھ پر اور آل یعقوب(ع) پر تمام کرے گا ،جیسے اس نے قبل از یان تیرے باپ ابراہیم علیہ السلام اور اسحاق(ع) پر تمام کى ہاں تیرا پروردگار عالم ہے اور حکمت کےمطابق کام کرتاہے_''(3)


(1) سورہ یوسف آیت 4

(2)سورہ یوسف آیت 5
(3)سورہ یوسف آیت 6

 

 

احسن القصصبھائیوں کى سازش
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma