تبدیلى قبلہ کا راز

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
پیغمبر اکرم (ص) کا خانہ کعبہ سے خاص لگائوجنگ بدر(1)

بیت المقدس سے خانہ کعبہ کى طرف قبلہ کى تبدیلى ان سب کے لئے اعتراض کا موجب بنى جن کا گمان تھا کہ ہر حکم کو مستقل رہنا چاہئے تھااگر ہمارے لئے ضرورى تھا کہ کعبہ کى طرف نماز پڑھیں تو پہلے دن یہ حکم کیوں نہ دیا گیا اور اگر بیت المقدس مقدم ہے جو گذشتہ انبیاء کا بھى قبلہ شمار ہوتا ہے توپھراسے کیوں بدلاگیا_؟
دشمنوں کے ہاتھ بھى طعنہ زنى کا موقع آگیا، شاید وہ کہتے تھے کہ پہلے تو انبیاء ماسبق کے قبلہ کى طرف نماز پڑھتا تھا لیکن کامیابیوں کے بعد اس پر قبیلہ پرستى نے غلبہ کرلیا ہے لہذا اپنى قوم اور قبیلے کے قبلہ کى طرف پلٹ گیا ہے یاکہتے تھے کہ اس نے دھوکا دینے اور یہودو نصارى کى توجہ اپنى طرف مبذول کرنے کے لئے پہلے بیت المقدس کو قبول کرلیا اور جب یہ بات کار گرنہ ہوسکى تو اب کعبہ کى طرف رخ کرلیا ہے _
واضح ہے کہ ایسے وسوسے اور وہ بھى ایسے معاشرے میں جہاں ابھى نور علم نہ پھیلا ہو اور جہاں شرک وبت پرستى کى رسمیں موجود ہوں کیسا تذبذب واضطراب پیدا کردیتے ہیں اسى لئے قرآن صراحت سے کہتا ہے کہ'' یہ مومنین اورمشرکین میں امتیاز پیدا کرنے والى ایک عظیم آزمائشے تھی''_(1)
ممکن ہے کہ قبلہ کى تبدیلى کے اہم اسباب میں سے درج ذیل مسئلہ بھى ہو خانہ کعبہ اس وقت مشرکین کے بتوں کامرکز بنا ہوا تھا لہذا حکم دیا گیا کہ مسلمان وقتى طور پر بیت المقدس کى طرف رخ کرکے نمازپڑھ لیا کریں تاکہ اس طرح مشرکین سے اپنى صفیں الگ کرسکیں_
لیکن جب مدینہ کى طرف ہجرت کے بعد اسلامى حکومت وملت کى تشکیل ہوگئی اور مسلمانوں کى صفیں دوسروں سے مکمل طور پر ممتاز ہوگئیں تو اب یہ کیفیت برقرار رکھنا ضرورى نہ رہا ،لہذا اس وقت کعبہ کى طرف رخ کرلیا گیا جو قدیم ترین مرکز توحید اور انبیاء کا بہت پرانا مرکز تھا _
ایسے میں ظاہر ہے کہ جو کعبہ کو اپنا خاندانى معنوى اور روحانى سرمایہ سمجھتے تھے بیت المقدس کى طرف نماز پڑھنا ان کے لئے مشکل تھا اور اسى طرح بیت المقدس کے بعد کعبہ کى طرف پلٹنا، لہذا اس میں مسلمانوں کى سخت آزمائشے تھى تاکہ شرک کے جتنے آثار ان میں باقى رہ گئے تھے اس کٹھالى میں پڑکر جل جائیں اور ان کے گذشتہ شرک آلود رشتے ناتے ٹوٹ جائیں_
جیسا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں اصولى طور پر تو خدا کے لئے مکان نہیں ہے قبلہ تو صرف وحدت اور صفوں میں اتحاد کا ایک رمزہے اور اس کى تبدیلى کسى چیز کود گرگوں نہیں کرسکتى ، اہم ترین امر تو خدا کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہے اور تعصب اورہٹ دھرمى کے بتوں کو توڑناہے _


(1)سورہ بقرہ ایت 143

 

 

پیغمبر اکرم (ص) کا خانہ کعبہ سے خاص لگائوجنگ بدر(1)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma