مہربان بھیڑیا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
ذلیل کنندہ جھوٹایک ترک اولى کے بدلے

جناب یعقوب نے کرتہ اٹھایا اور اس کو الٹ پلٹ کر دیکھا اور کہا تو پھر اسمیں بھیڑیئےے پنجوں اور دانتوں کے نشان کیوں نہیں ہیں _؟
ایک اور روایت کے مطابق :حضرت یقوب(ع) نے کر تہ اپنے منہ پر ڈال لیا ،فر یا د کرنے لگے اور آنسو بہا نے لگے ،اور کہہ رہے تھے :یہ کیسا مہربان بھیڑیا تھا جس نے میرے بیٹے کو تو کھا لیا لیکن اس کے کر تے کو تو ذر ہ بھر نقصان نہ پہنچا یا؟ اس کے بعد وہ بے ہو ش ہو کر خشک لکڑى کى طرح زمین پر گر پڑے بعض بھائیوں نے فر یاد کى : اے وائے ہو ہم پر روز قیامت عد ل الہى کى عدالت میں ہم بھا ئی بھى ہا تھ سے دے بیٹھے ہیں اور با پ کو بھى ہم نے قتل کردیا ہے ،ادھرباپ اسى طرح سحرى تک بے ہو ش رہے لیکن سحر گا ہى کى نسیم سرد کے جھونکے ان کے چہر ے پر پڑے تو وہ ہو ش میں آگئے_
با وجود یکہ یعقوب کے دل میں آگ لگى ہو ئی تھى ،ان کى روح جل رہى تھى لیکن زبان سے ہر گز ایسى بات نہ کہتے تھے جو نا شکرى ، یاس و ناامیدى اور جزع وفزع کى نشانى ہو بلکہ کہا :میں صبر کروں گا ،صبرجمیل، ایسى شکیبا ئی جو شکر گزارى اور حمد خدا کے ساتھ ہو'' _(1)اس کے بعدجناب یعقوب کہنے لگے ''جو کچھ تم کہتے ہو اس کے مقابلے میں خدا سے مدد طلب کرتا ہوں ''(2)
میں اس سے چا ہتا ہوں کہ جام صبر کى تلخى میرے حلق میں شیر یں زبان; نا درست اور غلط بات سے آلودہ نہ ہو _
انہوں نے یہ نہیں کہا کہ یوسف کى مو ت کى مصیبت پر مجھے شکیبائی دے کیو نکہ وہ جانتے تھے کہ یوسف قتل نہیں ہو ئے بلکہ کہا کہ جو کچھ تم کہتے ہو کہ جس کا نتیجہ بہر حال اپنے بیٹے سے میرى جدا ئی ہے ،میں صبر طلب کرتا ہوں _
 


(1)سورہ یوسف آیت 18
(2)سورہ یوسف آیت 18

 

 

ذلیل کنندہ جھوٹایک ترک اولى کے بدلے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma