اس داستان کا اختتام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
اے نوح علیہ السلام تمہارا بیٹا تمہارے اہل سے نہیں ہےکوہ جودى کہاں ہے ؟

آخرکار پانى کى ٹھاٹھیںمارتى ہوئی لہروںنے تمام جگہوں کو گھیرلیا پانى کى سطح بلند سے بلند تر ہوتى چلى گئی جاہل گنہگاروںنے یہ گمان کیا کہ یہ ایک معمولى سا طوفان ہے وہ اونچى جگہوں اور پہاڑوں پر پناہ گزین ہو جائیں گے، لیکن پانى ان کے اوپر سے بھى گزر گیا اور تمام جگہیںپانى کے نیچے چھپ گئیں ان طغیان گروں کے جسم ،ان کے بچے کچے، گھراور زندگى کا سازوسامان پانى کى جھاگ میں نظر آرہا تھا _
حضرت نوح(ع) نے زمام کشتى خدا کے ہاتھ میں دى موجیں کشتى کوادھر سے ادھرلےجاتى تھیں روایات میں آیا ہے کہ کشتى پورے چھ ماہ سرگرداںرہى یہ مدت ابتدائے ماہ رجب سے لے کر ذى الحجہ کے اختتام تک تھى ایک اورروایت کے مطابق دس رجب سے لے کر روزعاشورہ تک کشتى پانى کى موجوں میں سرگرداں رہی_
اس دوران کشتى نے مختلف علاقوں کى سیرکى یہاں تک کہ بعض روایات کے مطابق سرزمین مکہ اور خانہ کعبہ کے اطراف کى بھى سیرکی، آخر کارعذاب کے خاتمے کا اور زمین کے معمول کى حالت میں لوٹ آنے کا حکم صادر ہوا ،قران میںاس فرمان کى کیفیت ،جزئیات اور نتیجہ بہت مختصر مگرانتہائی عمدہ اور جاذب وخوبصورت عبارت میں چھ جملوںمیں بیان کیا گیا ہے : پہلے ارشاد ہوتا ہے :''حکم دیاگیا کہ اے زمین:اپنا: پانى نگل جا،اورآسمان کو حکم ہوا'اے آسمان ہاتھ روک لے،،_
''پانى نیچے بیٹھ گیا ''
''اورکام ختم ہوگیا''
''اورکشتى کو ہ جو دى کے دامن سے آلگی'' _
''اس وقت کہا گیا : دور ہوظالم قوم ''_(1)
 مندر جہ بالا قرآنى تعبیرات مختصر ہوتے ہوئے بھى نہایت مو ثراوردلنشین ہیں ،یہ بولتى ہوئی زندہ تعبیرات ہیں اورتمام ترزیبائی کے باوجود ہلا دینے والى ہیںبعض علماء عرب کے بقول مذکورہ آیت قرآن میں سے فصیح ترین اوربلیغ ترین آیت ہے _(2)


(1)سورہ ہودایت 44

(2)روایات اور تو اریخ میں اس کى شہادت موجود ہے، لکھا ہے : کچھ کفارقریش قرآن سے مقابلے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے انہوں نے مصمم ارادہ کرلیا کہ قرآنى آیات جیسى کچھ آیات گھڑیں ان سے تعلق رکھنے والوں نے انہیں چالیس دن تک بہترین غذائیں مہیا کیں ،مشروبات فراہم کیے اور ان کى ہر فرمائشے پورى کى خالص گندم کا میدہ ،بکرے کا گوشت ،پرانى شراب غرض سب کچھ انہیں لاکر دیا تا کہ وہ آرام وراحت کے ساتھ قرآنى آیات جیسے جملوں کى ترکیب بندى کریں لیکن جب وہ مذکورہ آیت تک پہنچے تو اس نے انہیں اس طرح سے ہلاکر رکھ دیا کہ انہوں نے ایک دوسرے کى طرف دیکھ کرکہا کہ یہ ایسى گفتگو ہے کوئی کلام اس سے مشا بہت نہیں رکھتا ،یہ کہہ کر انہوں نے اپناہ ارادہ ترک کردیا اور مایوس ہوکر ادھر ادھرچلے گئے _

 

 

اے نوح علیہ السلام تمہارا بیٹا تمہارے اہل سے نہیں ہےکوہ جودى کہاں ہے ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma