اے ہود تم ہمارے خدائوں کے غضب سے دیوانہ ہوگئے ہو

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حضرت ہود(ع) برادر قوم عادکیوں بت مجھے نابود نہیں کرتے

اب دیکھتے ہیں کہ اس سرکش اور مغرور قوم یعنى قوم عادنے اپنے بھائی ہود ،ان کے پندو نصائح اور ہدایت ورہنمائی کے مقابلے میں کیا ردّعمل ظاہر کیا _
انہوں نے کہا : ''اے ہود :تو ہمارے لئے کوئی واضح دلیل نہیں لایا ، ہم ہرگز تیرى باتوں پر ایمان نہیں لائیں گے ''_(1)
ان تین غیر منطقى جملوں کے بعد انہوں نے مزید کہا :''ہمارا خیال ہے کہ تو دیوانہ ہوگیا ہے اور اس کا سبب یہ ہے کہ تو ہمارے خدائوں کے غضب کا شکار ہوا ہے اور انہوں نے تیرى عقل کو آسیب پہنچا یاہے ''(2)
اس میں شک نہیں کہ (جیسے تمام انبیاء کا طریقہ کارہوتا ہے اور ان کى ذمہ دارى ہے) حضرت ہود علیہ السلام نے انہیں اپنى حقانیت ثابت کرنے کے لئے کئی ایک معجزے دکھائے ہوں گے لیکن انہوں نے اپنے کبروغرور کى وجہ سے دیگر ہٹ دھرم قوموں کى طرح معجزات کا انکار کیا اور انہیں جادو قرار دیا اور انہیں اتفاقى حوادث گردانا کہ جنہیں کسى معاملے میں دلیل قرار نہیں دیا جاسکتا _
انہوں نے حضرت ہود پر ''جنون ''کى تہمت لگائی اور ''جنون ''بھى وہ جو ان کے زعم ناقص میں ان  کے خدائوں کے غضب کا نتیجہ تھا ،ان کے بےہودہ پن اور خرافات پرستى کى خود ایک بہترین دلیل ہے_
بے جان اور بے شعورپتھر اور لکڑیاں جو خود اپنے ''بندوں '' کى مدد کى محتاج ہیں وہ ایک عقلمند انسان سے کس طرح اس کا عقل وشعور چھین سکتى ہیں علاوہ ازیں ان کے پاس ہود کے دیوانہ ہونے کو نسى دلیل تھى ،اگر یہ دیوانگى کى دلیل ہے توپھر تمام مصلحین جہان اور انقلابى لوگ جو غلط روش اور طریقوں کے خلاف قیام کرتے ہیں سب دیوانے ہونے چاہئیں _


(1)سورہ ہود آیت 53
(2)سورہ ہود آیت54
 

حضرت ہود(ع) برادر قوم عادکیوں بت مجھے نابود نہیں کرتے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma