ابو لہب کے ہاتھ کٹ جائیں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
ابولہب پیغمبر کا پیچھا کرتارہاایندھن اٹھائے ہوئے

''ابن عباس ''سے نقل ہوا ہے کہ جس وقت آیہ ''ونذر عشیرتک الاقربین''_نازل ہوئی اور پیغمبر (ص) اپنے قریبى رشتہ داروں کو انذار کرنے اور اسلام کى دعوت دینے پر مامور ہوئے،تو پیغمبر(ص) کوہ صفا پرآئے اور پکار کر کہا''یا صباحاہ''(یہ جملہ عرب اس وقت کہتے تھے جب ان پر دشمن کى طرف سے غفلت کى حالت میں حملہ ہو جاتا تھاتا کہ سب کو با خبر کردیں اور وہ مقابلہ کے لیے کھڑے ہو جائیں،لہذا کوئی شخص''یا صباحاہ''کہہ کر آواز دیتا تھا''صباح''کے لفظ کا انتخاب اس وجہ سے کیا جاتا تھا کہ عام طور پر غفلت کى حالت میں حملے صبح کے دقت کیے جاتے تھے_
مکہ کے لوگوں نے جب یہ صدا سنى تو انہوں نے کہا کہ یہ کون ہے جو فریاد کررہا ہے_
کہا گیا کہ یہ''محمد'' (ص) ہیں_ کچھ لوگ آپ(ص) کے پاس پہنچے تو آپ(ص) نے قبائل عرب کو ان کے نام کے ساتھ پکارا_ آپ(ص) کى آواز پر سب کے سب جمع ہوگئے تو آپ(ص) نے ان سے فرما یا:
''مجھے بتلائو اگر میں تمہیں یہ خبر دوں کہ دشمن کے سوار اس پہاڑ کے پیچھے سے حملہ کرنے والے ہیں،تو کیا تم میرى بات کى تصدیق کروگے''_
انہوں نے جواب دیا:''ہم نے آپ(ص) سے کبھى بھى جھوٹ نہیں سنا''_
آپ (ص) نے فرمایا:
''
انى نذیر لکم بین یدى عذاب شدید''_
''میں تمہیں خدا کے شدید عذاب سے ڈراتا ہوں''_
(''میں تمہیںتوحیدکا اقرار کرنے او ربتوں کو ترک کرنے کى دعوت دیتا ہوں'')جب ابو لہب نے یہ بات سنى تو اس نے کہا:
''
تبالکا ما جمعتنا الا لھذا؟''_
تو ہلاک ہو جائے کیا تو نے ہمیں صرف اس بات کے لیے جمع کیا ہے''؟
اس مو قع پر یہ سورہ نازل ہوا : (
تبت یداا بى لھب وتب_)(1)
اے ابو لہب تو ہى ہلاک ہو اور تیرے ہاتھ ٹوٹیں،تو ہى زیاں کار اور ہلاک ہونے والاہے،اس کے مال وثروت نے اور جو کچھ اس نے کمایا ہے اس نے، اسے ہر گز کوئی فائدہ نہیں دیا اور وہ اسے عذاب الہى سے نہیں بچائے گا''_
اس تعبیر سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک دولت مند مغرور شخص تھا جواپنى اسلام دشمن کوششوں کے لئے اپنے مال ودولت پر بھروسہ کرتاتھا_
بعدمیں قرآن مزیے کہتا ہے،''وہ جلدى ہى اس آگ میں داخل ہوگا جس کے شعلے بھڑکنے والے ہیں''_(2)
اگر اس کا نام ''ابو لہب''ہے تو اس کے لئے عذاب بھی''بو لہب''ہے یعنى اس کے لئے بھڑگتے ہوئے اگ کے شعلہ ہیں_


(1)سورہ مسد آیت1 تا 2
(2)سورہ مسدآیت3

 

 


ابولہب پیغمبر کا پیچھا کرتارہاایندھن اٹھائے ہوئے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma