خدائی خزانے میرے قبضہ میں نہیں ہیں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
میں کسى صاحب ایمان کو نہیں دھتکارتاکہاں ہے عذاب ؟

اپنى قوم کے مہمل اعتراضات کے جواب میں حضرت نوح(ع) آخرى بات کہتے ہیں کہ اگر تم خیال کرتے ہو اور توقع رکھتے ہوکہ وحى اور اعجاز کے سواء میں تم پر کوئی امتیاز یا برترى رکھوں ،تو یہ غلط ہے میں صراحت سے کہنا چاہتا ہوں ''میں نہ تم سے کہتا ہوں کہ خدا ئی خزانے میرے قبضے میں ہیں اور نہ ہر کام جب چاہوں انجام دے سکتاہوں '' نہ میں غیب سے آگاہى کا دعوى کرتا ہوں ''اور نہ میں کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں''_(1)
ایسے بڑے اور جھوٹے دعوے جھوٹے مدعیوں کے ساتھ مخصوص ہیں اور ایک سچا پیغمبر کبھى ایسے دعوے نہیں کرے گا کیونکہ خدائی خزانے اورعلم غیب صرف خدا کى پاک ذات کے اختیار میں ہیں اور فرشتہ ہونا بھى ان بشرى احساسات سے مناسبت نہیں رکھتا لہذا جو شخص ان تین میںسے کوئی ایک دعوى کرے یا یہ سب دعوے کرے تو یہ اس کے جھوٹے ہونے کى دلیل ہے _
آخر میں دوبارہ مستضعفین کا ذکر کرتے ہوئے تاکید اََکہا گیا ہے ''میں ہرگز ان افراد کے بارے میں جو تمہارى نگاہ میں حقیر ہیں ،نہیں کہہ سکتا کہ خدا انہیں کو ئی جزائے خیر نہیں دے گا'' (2) بلکہ اس کے برعکس اس جہان اور اس جہان کى خیر، انھیںکے لئے ہے اگر چہ ان کاہاتھ مال ودولت سے خالى ہے یہ تو تم ہو جنہوں نے خام خیالى کى وجہ سے خیر کو مال ومقام یا سن وسال میں منحصر سمجھ لیا ہے اور تم حقیقت سے بالکل بے خبر ہو _
اور بالفرض اگر تمہارى بات سچى ہو اور وہ پست اور اوباش ہوں تو خدا ان کے باطن سے آگا ہ ہے _
میں تو ان میں ایمان اور صداقت کے سوا کچھ نہیں پاتا ،لہذامیرى ذمہ دارى ہے کہ میں انہیں قبول کرلوں، میں توظاہر پر مامور ہوں اور بندہ شناس خدا ہے _''اور اگر میں اس کے علاوہ کچھ کروں تو یقینا ظالموں میں سے ہو جائوں گا ''_(3)


(1)سورہ ہو دآیت31

(2) سورہ ہو دآیت31
(3)سورہ ہو دآیت31
 

 

میں کسى صاحب ایمان کو نہیں دھتکارتاکہاں ہے عذاب ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma