بہترین اور جاویدانى زندگی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
اہل بہشت کے صفاتہجرت پیامبر اکرم (ص) (1)

ایک اور حصہ میں آیا ہے: ''اے احمد کیا تو جانتا ہے کہ کونسى زندگى زیادہ گوارا اور زیادہ دوام رکھتى ہے''؟
عرض کیا : خداوندا: نہیں_
فرمایا: گوارا زندگى وہ ہوتى ہے جس کا صاحب ایک لمحہ کے لئے بھى میرى یاد سے غافل نہ رہے، میرى نعمت کو فراموش نہ کرے ، میرے حق سے بے خبر نہ رہے اور رات دن میرى رضا کو طلب کرے_
لیکن باقى رہنے والى زندگى وہ ہے جس میں اپنى نجات کے لئے عمل کرے ، دنیا اس کى نظر میں حقیر ہو اور آخرت بڑى اور بزرگ ہو، میرى رضا کو اپنى رضا پر مقدم کرے، اور ہمیشہ میرى خوشنودى کو طلب کرے، میرے حق کو بڑا سمجھے اور اپنى نسبت میرى آگاہى کى طرف توجہ رکھے_
ہرگناہ اور معصیت پر مجھے یاد کرلیا کرے ، اور اپنے دل کو اس چیز سے جو مجھے پسند نہیں ہے پاک رکھے، شیطانى وسو سوں کو مبغوض رکھے ،اور ابلیس کو اپنے دل پر مسلط نہ کرے _
جب وہ ایسا کرے گا تو میں ایک خاص قسم کى محبت کو اس کے دل میں ڈال دوں گا اس طرح سے کہ اس کا دل میرے اختیار میں ہوگا ، اس کى فرصت اور مشغولیت اس کا ہم وغم اور اس کى بات ان نعمتوں کے بارے میں ہوگى جو میں اہل محبت کو بخشتا ہوں _ میں اس کى آنکھ اور دل کے کان کھول دیتا ہوں تاکہ وہ اپنے دل کے کان سے غیب کے حقائق کو سننے اور اپنے دل سے میرے جلال وعظمت کو دیکھے'' :
اور آخر میں یہ نورانى حدیث ان بیدار کرنے والے جملوں پر ختم ہوجاتى ہے : '' اے احمد اگر کوئی بندہ تمام اہل آسمان اور تمام اہل زمین کے برابر نماز ادا کرے ،اور تمام اہل آسمان وزمین کے برابر روزہ رکھے، فرشتوں کى طرح کھانانہ کھائے اور کوئی فاخرہ لباس بدن پر نہ پہنے (اور انتہائی زہد اور پارسائی کى زندگى بسر کرے) لیکن اس کے دل میں ذرہ برابر بھى دنیا پرستى یا ریاست طلبى یازینت دنیا کا عشق ہو تو وہ میرے جاودانى گھر میں میرے جوار میں نہیں ہوگا اور میںاپنى محبت کو اس کے دل سے نکال دوں گا ،میرا سلام ورحمت تجھ پر ہو ،والحمد للہ رب العالمین ''
یہ عرشى باتیں __جو انسانى روح کو آسمانوں کى طرف بلند کرتى ہیں ، اور آستان ہ عشق وشہود کى طرف کھینچتى ہیں _حدیث قدسى کا صرف ایک حصہ ہے _
مزید براں ہمیں اطمینان ہے کہ پیغمبر نے اپنے ارشادات میں جو کچھ بیان فرمایا ہے ان کے علاوہ بھی، اس شب عشق وشوق اور جذبہ ووصال کى شب میں ، ایسى باتیں ، اسرارورموز اور اشارے آپ کے اور اپ کے محبوب کے درمیان ہوتے ہیں جن کو نہ تو کان سننے کى طاقت رکھتے ہیں اور نہ عام افکار میں ان کے درک کى صلاحیت ہے، اور اسى بناپر وہ ہمیشہ پیغمبر کے دل وجان کے اندر ہى مکتوم اور پوشیدہ رہے ، اور آپ کے خواص کے علاوہ کوئی بھى ان سے آگاہ نہیں ہوا _
 

 

اہل بہشت کے صفاتہجرت پیامبر اکرم (ص) (1)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma