برادران یوسف (ع) مصر پہونچے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
سات سال بر کت اورسات سال قحطجناب یوسف (ع) نے اپنے بھا ئیوں سے ایک پیشکش کی

یہ خشک سالى صرف مصر ہى میں نہ تھى ،بلکہ اطراف کے ملکوں کا بھى یہى حال تھا فلسطین اور کنعا ن مصر کے شمال مشر ق میں تھے وہاں کے لو گ بھى انہى مشکلات سے دوچارتھے حضر ت یعقوب کا خاندان بھى اسى علاقے میں سکو نت پذ یر تھا وہ بھى غلہ کى کمى سے دوچار ہو گیا حضر ت یعقوب (ع) نے ان حالات میں مصمم ارادہ کیا کہ بنیا مین کے علاوہ باقى بیٹوں کو مصر کى طرف بھیجیں یوسف کى جگہ اب بنیا مین ہى ان کے پاس تھا بہر حال وہ لوگ مصر کى طرف جانے والے قافلے کے ہمر اہ ہولئے اور بعض مفسرین کے بقول اٹھا رہ دن کى مسافت کے بعدمصر پہنچے _
جیسا کہ تو اریخ میں ہے ، ضرورى تھا کہ ملک کے باہر سے انے والے افراد مصر میں داخل ہو تے وقت اپنى شناخت کروائیں تاکہ مامور ین حضرت یوسف کو مطلع کریں جب مامورین نے فلسطین کے قافلے کى خبر دى تو حضرت یوسف نے دیکھا کہ غلے کى درخواست کر نے والوں میں ان کے بھائیوں کے نام بھى ہیں آپ انھیں پہچان گئے اور یہ ظاہر کئے بغیر کہ وہ اپ کے بھا ئی ہیں ، اپ نے حکم دیا کہ انہیں حاضر کیا جا ئے اور جیسا کہ قران کہتا ہے : ''یوسف کے بھائی ائے اور ان کے پاس پہنچے یوسف نے انہیں پہچا ن لیا لیکن انہوں نے یوسف کو نہیں پہچانا ''( 1)
وہ یوسف کو نہ پہچا ننے میں حق بجا نب تھے کیو نکہ ایک طرف تو تیس سے چا لیس سال تک کا عر صہ بیت چکا تھا ( اس دن سے لے کر جب انہوں نے حضرت یوسف کو کنویں میں پھینکا تھا ان کے مصر میں انے تک ) اور دوسرى طرف وہ سوچ بھى نہ سکتے تھے کہ ان کا بھا ئی عزیز مصر ہو گیا ہے یہا ں تک کہ اگر وہ اسے اپنے بھا ئی سے مشا بہ بھى پا تے تو اسے ایک اتفاق ہى سمجھتے ان تمام امور سے قطع نظر حضر ت یوسف کے لباس کا اندازبھى بالکل بدل چکا تھا انہیں مصر یوں کے نئے لباس میں پہچا ننا کو ئی اسان نہیں تھا بلکہ یوسف کے ساتھ جو کچھ ہو گزرا تھا اس کے بعد ان کى زندگى کا احتمال بھى ان کے لئے بہت بعید تھا _
بہر حال انہوں نے اپنى ضرورت کا غلہ خرید ا اور اس کى قیمت نقدى کى صورت میں اور یا مو زے ، جوتے یا کچھ اور اجناس کى صورت میں ادا کى کہ جو وہ کنعان سے مصر لا ئے تھے _


(1)سورہ یوسف آیت 58

 

سات سال بر کت اورسات سال قحطجناب یوسف (ع) نے اپنے بھا ئیوں سے ایک پیشکش کی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma