حضرت ابراہیم علیہ السلام کى جائے پیدائشے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حضرت ابراہیم علیہ السلام کى پر تلاطم زندگیدور نبوت

حضرت ابراہیم علیہ السلام بابل میں پیدا ہوئے_ یہ دنیا کا حیرت انگیز اور عمدہ خطہ تھا_ اس پر ایک ظالم و جابر اور طاقتور حکومت مسلط تھی_(1)
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے آنکھ کھولى تو بابل پر نمرود جیسا جابر و ظالم بادشاہ حکمراں تھا_وہ اپنے آپ کو بابل کا بڑاخدا سمجھتا تھا_البتہ بابل کے لوگوں کے لئے یہى ایک بت نہ تھا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کے یہاں مختلف مواد کے بنے ہوئے مختلف شکلوں کے کئی ایک بت تھے_ وہ ان کے سامنے جھکتے اور ان کے عبادت کیاکرتے تھے_
حکومت وقت سادہ لوح افراد کو بیوقوف بنانے اور انہیں افیون زدہ رکھنے کے لئے بت پرستى کو ایک مو ثرذریعہ سمجھتى تھى لہذا وہ بت پرستى کى سخت حامى تھی_ وہ کسى بھى بت کى اہانت کو بہت بڑا نا قابل معافى جرم قرار دیتى تھی_
حضرت ابراہیم علیہ السلام کى ولادت کے سلسلے میں مو رخین نے عجیب و غریب داستان نقل کى ہے جس کا خلاصہ یوںپیش کیا جاتا ہے: بابل کے نجومیوں نے پیشن گوئی کى تھى کہ ایک ایسا بچہ پیدا ہوگا جو نمرود کى غیر متنازعہ طاقت سے مقابلہ کرے گا_ لہذا اس نے اپنى تمام قوتیں اس بات پر صرف کردیں کہ وہ بچہ پیدا نہ ہو_ اس کى کوشش تھى کہ ایسا بچہ پیدا ہو بھى جائے تو اسے قتل کردیا جائے_ لیکن اس کى کوئی تدبیر کار گر نہ ہوئی اور یہ بچہ آخر کار پیدا ہوگیااس بچے کى جائے ولادت کے قریب ہى ایک غار تھى _ اس کى ماں اس کى حفاظت کے لئے اسے اس میں لے گئی اور اسکى پرورش ہونے لگی_ یہاں تک کہ اس کى عمر کے تیرہ برس وہیں گزر گئے_
اب بچہ نمرود کے جاسوسوں سے بچ بچ کر نوجوانى میں قدم رکھ چکا تھا_ اس نے ارادہ کیا کہ اس عالم تنہائی کو چھوڑدیا جائے اور لوگوں تک وہ درس توحید پہنچائے جو اس نے باطنى الہام اور فکرى مطالعے سے حاصل کیا تھا_


(1)بعض مو رخین نے لکھا ہے کہ آپ(ع) ملک بابل کے شہر آور میں پیداہوئے

 


حضرت ابراہیم علیہ السلام کى پر تلاطم زندگیدور نبوت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma