میں نے اپنى بارہ بیٹیوں کو زندہ در گور کیا ہے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
بیٹیوں کو زندہ دفن کر دینااصحاب فیل

''قیس بن عاصم''ا بن تمیم کے سرداروں میں سے تھا ،ظہور رسالت ماب کے بعد وہ اسلام لے ایا تھا اس کے حالات میں لکھا ہے کہ ایک روزوہ رسول اللہ (ص) کى خدمت میں حاضر ہوا وہ چاہتا تھا کہ جو سنگین بوجھ وہ اپنے کندھوں پر اٹھا ئے پھرتا ہے اسے کچھ ہلکا کرے ،اس نے رسول اکرم (ص) کى خدمت میں عرض کیا:
گزشتہ زمانے میں بعض باپ ایسے بھى تھے جنھوں نے جہالت کے باعث اپنى بے گناہ بیٹیوں کو زندہ در گور کر دیا تھا میرى بھى بارى بیٹیاں ہوئیں میں نے سب کے ساتھ یہ گھناو نا سلوک کیا لیکن جب میرے یہاں تیرہویں بیٹى ہوئی بیوى نے اسے مخفى طورپر جنم دیا اس نے یہ ظاہر کیا کہ نومولود مردہ پیدا ہوئی ہے ،لیکن اسے چھپ چھپا کر اپنے قبیلے والوں کے یہاں بھیج دیا اس وقت تو میں مطئمن ہو گیا لیکن بعد میں مجھے اس ماجراے کا علم ہوگیا میں نے اسے حاصل کیا اور اپنے ساتھ ایک جگہ لے گیا 
اس نے بہت اہ وزارى کى ،میرى منتیں کیں ،گریہ و بکا کى مگر میں نے پرواہ نہ کى اور اسے زندہ در گور کردیا _
رسول اللہ (ص) نے یہ واقعہ سنا تو بہت ناراحت ہوئے ،اپ(ص) کى انکھوں سے انسو جارى تھے کہ اپ نے فرمایا : جو کسى پر رحم نہیں کھاتا اس پر رحم نہیں کھایا جائے گا _
اس کے بعد اپ(ص) نے قیس کى طرف رخ کیا اور یوں گویا ہوئے : تمہیں سخت ترین دن درپیش ہے _
قیس نے عرض کیا: میں کیاکروں کہ اس گناہ کا بوجھ میرے کندھے سے ہلکا ہو جائے ؟
پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا: تو نے جتنى بیٹیوں کو قتل کیا ہے اتنے غلام ازاد کر(کہ شاید تیرے گناہ کا بوجھ ہلکا ہو جائے _)
نیز مشہور شاعر فرزدق کے داد ا'' صعصعہ بن ناجیة'' کے حالات میں لکھا ہے کہ وہ حریت فکر رکھنے والا ایک شریف انسان تھا زمانہ جاہلیت میں وہ لوگوں کى بہت سے برى عادات کے خلاف جد وجہد کرتا تھا یہاں تک کہ اس نے 360/ لڑکیاں ان کے والدوں سے خرید کر انھیں موت سے نجات بخشی، ایک مرتبہ اس نے دیکھا کہ ایک باپ اپنے نومولود بیٹى کو قتل کر نے کا مصمم ارادہ کر چکا ہے ،اس بچى کى نجات کے لئے اس نے اپنیسوارى کا گھوڑا تک اور دو اونٹ اس کے باپ کو دے دیئے اور اس بچى کو نجات دلائی
پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا:تونے بہت ہى بڑ اکام انجام دیا ہے اور تیرى جزا اللہ کے یہاں محفوظ ہے _(1)
 


(1)فرزدق نے اپنے دادا کے اس کام پر فخر کرتے ہوئے کہا ;
''اور وہ شخص ہمارے خاندان سے تھا جس نے بیٹیوں کى زندہ دفن کرنے کے خلاف قیام کیا ،اس نے لڑکیوں کو لے لیا اور انھیں زندگى عطا کى اور انھیں تہہ خاک دفن نہ ہو نے دیا _''

 

 

بیٹیوں کو زندہ دفن کر دینااصحاب فیل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma