یہ ہے گناہ گاروں کا انجام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
30 /سال سعى و کوششصرف ایک خاندان مومن اور پاک

آخرکار حضرت لوط علیہ السلام کى دعا مستجاب ہوئی اور خدا کى طرف سے اس قوم تباہ کار کے خلاف سخت سزا کا حکم صادر ہوا ،وہ فرشتے جو عذاب نازل کرنے پر مامور تھے قبل اس کے کہ سرزمین لوط پر اپنا فرض ادا کرنے کے لئے جاتے، حضرت ابراہیم (ع) کے پاس ایک اور پیغام لے کر گئے اور وہ پیغام تھا، حضرت ابراہیم (ع) کو فرزند کى پیدائشے کى خوشخبرى تھى _
'' اس کى وضاحت یہ ہے کہ:ابراہیم شام کى طرف جلا وطن ہونے کے بعد لوگوں کو خدا کى طرف دعوت دینے اور ہر قسم کے شرک و بت پرستى کے خلاف مبارزہ کرنے میں مصروف تھے،حضرت ''
لوط''جو ایک عطیم پیغمبر تھے ،ان ہى کے زمانہ میں ہوئے ہیں اور احتمال یہ ہے کہ اپ ہى کى طرف سے مامور ہوئےتھے،کہ گمراہوں کو تبلیغ و ہدایت کرنے کے لئے شام کے ایک علاقہ (یعنى سدوم کے شہروں کى طرف) سفر کریں ،وہ ایک ایسى گناہگار قوم کے درمیان ائے جو شرک اور بہت سے گناہوں میں الودہ تھى ،اور سب سے قبیح گناہ اغلام اور لواطت تھى ،اخر کار فرشتوں کا ایک گروہ،اس قوم کى ہلاکت پر ما مور ہوا لیکن وہ پہلے ابراہیم (ع) کے پاس ائے_
ابراہیم (ع) مہمانوں کى وضع و قطع سے سمجھ گئے کہ یہ کسى اہم کام کے لئے جارہے ہیں ،اور صرف بیٹے کى ولادت کى بشارت کے لئے نہیں ائے، کیونکہ اس قسم کى بشارت کے لئے تو ایک ہى شخص کا فى تھا ،یا اس عجلت کى وجہ ہے جو وہ چلنے کے لئے کر رہے تھے ،اس سے محسوس کیا کہ کوئی اہم ڈیوٹى رکھتے ہیں''_ قران میںحضرت ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات کا ذکر ہے چنانچہ کہا گیا ہے : جس وقت ہمارے ایلچى حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس بشارت لے کرگئے _انھیں اسحاق اور یعقوب کے پیدا ہونے کى خوش خبرى سنائی اور پھر (قوم لوط کى بستى کى طرف اشارہ کرتے ہوئے )کہا کہ ہم اس شہر اور اس میں رہنے والوں کو ہلاک کردیں گے کیونکہ یہ لوگ ظالم ہیں_ ''(1)
چونکہ فرشتوں نے ''
ھذہ القریة''_ کہا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قوم لوط اسى مقام کے قرب جوار میں رہتى تھى جہاں حضرت ابراہیم (ع) رہتے تھے_،اور اس قوم کو لفظ ''ظالم''سے یاد کرنا اس وجہ سے تھا کہ وہ اپنے نفوس پر ظلم کرتے تھے یہاں تک کہ اس طرف سے گزرنے والے مسافروں اور قافلوں پر بھى ستم کرتے تھے _
جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ بات سنى تو انھیں حضرت لوط پیغمبر خدا کى فکر ہوئی اور کہا :'' اس آبادى میں تو لوط بھى ہے ''_(2)
اس پر کیا گزرے گى ؟
مگر فرشتوں نے فورا ًجواب دیا :'' آپ فکر نہ کریں ہم ان سب لوگوں سے خوب واقف ہیں جو اس بستى میں رہتے ہیں ''_(3)
ہم اندھا دھند عذاب نازل نہیں کریں گے ہمارا پروگرام نہایت سنجیدہ اور نپاتلاہے _
فرشتوںنے یہ بھى کہا کہ'' ہم لوط(ع) اور اس کے خاندان کو نجات دیں گے بجز اس کى بیوى کے کہ جو اس قوم کے ساتھ ہى مبتلائے عذاب ہوگى ''_(4)


(1)سورہ عنکبوت آیت 31
(2)سورہ عنکبوت آیت 32
(3)سورہ عنکبوت آیت32
(4)سورہ عنکبوت آیت32

 

30 /سال سعى و کوششصرف ایک خاندان مومن اور پاک
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma