عبرت انگیز موت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
ملکہ سبا کا انجامسلیمان علیہ السلام کى موت ایک مدت تک کیوں پوشیدہ رہی؟

قرآن ایک مقام پر خدا کے اس عظیم پیغمبر کى عجیب و غریب اور عبرت انگیز موت کے بارے میں گفتگو کررہاہے اور اس حقیقت کو روشن کررہا ہے کہ اتنے باعظمت پیغمبر اور اتنى قدرت،رعب اور دبدبہ رکھنے والے حکمران نے اپنى جان کس طرح آسانى کے ساتھ جان آفرین کے سپرد کردی_یہاں تک کہ بستر پر لیٹنے سے پہلے ہى موت کے چنگل نے ان کے گریبان کو پکڑلیا_فرماتا ہے:''جب ہم نے سلیمان(ع) کے لئے موت کا حکم نافذ کردیا تو کسى نے بھى لوگوں کو اس کى موت سے آگاہ نہ کیا مگر زمین پر رینگنے والے نے کہ جس نے اس کے عصاء کو کھا لیا یہاں تک کہ اس کا عصا ٹوٹ گیا اور سلیمان(ع) کا پیکر نیچے گر پڑا''_(1)
جب سلیمان(ع) کى موت کا وقت آن پہنچا تو وہ اس وقت کھڑے ہوئے تھے اور اپنے عصا پر تکیہ کئے ہوئے تھے کہ اچانک موت نے ان کو آپکڑا،اور ان کى روح بدن سے پرواز کر گئی اور وہ ایک مدت تک اسى حالت میں کھڑے رہے یہاں تک کہ دیمک نے کہ قرآن جسے ''
دابة الارض''(زمین پر رینگنے والى چیز)سے تعبیر کرتا ہے،ان کے عصا کو کھا لیا،جس سے ان کا اعتدال برقرار نہ رہ سکا اور زمین پر گرپڑے تب لوگ ان کى موت سے آگاہ ہوئے_
یہ بات قابل توجہ ہے کہ بعض روایات میں آیا ہے کہ اس دن سلیمان(ع) نے دیکھا کہ ایک خوبصورت اور خوش پوش جوان قصر کے ایک کونے سے باہر آیا اور ان کى طرف بڑھا،سلیمان(ع) نے تعجب کیا،کہا:تو کون ہے؟ اور کس کى اجازت سے یہاں آیا ہے؟
میں نے تو یہ حکم دیا ہوا تھا کہ آج کوئی شخص یہاں نہ آنے پائے_
اس نے جواب دیا:میں وہ ہوں کہ نہ بادشاہوں سے ڈرتا ہوں اور نہ کسى سے رشوت لیتا ،ہوںسلیمان(ع) نے بہت ہى تعجب کیا_لیکن اس نے مہلت نہ دى اور کہامیں موت کا فرشتہ ہوں،میں اس لئے آیا ہوں تا کہ میں آپ(ع) کى روح قبض کروںیہ کہتے ہى فوراًان کى روح قبض کرلی_(2)


(1)سورہ سباء آیت14

(2)اس بات کا ذکر کرنا بھى ضرورى ہے کہ بہت سے انبیاء کى داستانوں کى طرح حضرت سلیمان(ع) کى داستان میں بھى افسوسناک حد تک گھڑى ہوئی روایات شامل کردى گئی ہیں،اور ان کے ساتھ بہت سى خرافات منسوب کردى گئی ہیں،کہ جنہوں نے اس عظیم پیغمبر کے چہرے کو بدل دیا ہے،اور ان خرافات کا زیادہ تر حصہ موجودہ توریت سے لیا گیا ہے،اور اگر ہم صرف اسى پر قناعت کرلیں کہ جو قرآن نے کہا ہے،تو پھر کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی_

 


ملکہ سبا کا انجامسلیمان علیہ السلام کى موت ایک مدت تک کیوں پوشیدہ رہی؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma