قوم سبا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
سرسبز باغ کے مالکوں کا دردناک انجامایک درخشاں تمدن جو کفران نعمت کى وجہ سے برباد ہو گیا

قوم سبا ایک ایسى جمعیت اور قوم تھى کہ جو جزیرہ عرب میں رہتى تھى ،اور ایک اعلى حکومت اور درخشاں تمدن کى مالک تھى _
یمن کا علاقہ وسیع اور زر خیزتھا لیکن زر خیز علاقہ ہونے کے باوجود چونکہ وہاں کوئی اہم دریا نہیں تھا، لہذا اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا یا جاتا تھا ،سیلاب اور بارشیں پہاڑوں پر برستى تھیں اور ان کا پانى بیابانوں میں بے کار اور بے فائدہ ضائع ہوجاتاتھا ،اس سر زمین کے سمجھدار لوگ ان پانیوں سے استفادہ کرنے کى فکر میں لگ گئے اور اہم علاقوں میں بہت سے بند باندھے ، جن میں سے زیادہ اہم اور سب سے زیادہ پانى کا ذخیرہ رکھنے والا بند ''
مارب''(1)تھا_
''مارب''(بروزن مغرب ) ایک شہر تھاکہ جو ان دروں میں سے ایک کے اخر میں واقع تھا ، اور''صرا ة '' کے کو ہستانوں کے بڑے بڑے سیلاب اس کے قریب سے گزرتے تھے ،اس درہ کے دہانہ پر ''بلق'' نامى دو پہاڑوں کے دامن میں انھوں نے ایک مضبوط باندھ بنایاتھا ،اور اس میں سے پانى کى کئی نہریں نکالى تھیں ،اس باندھ کے اندر پانى کا اس قدر ذخیرہ جمع ہو گیا تھا کہ جس سے استفادہ کرتے ہوئے وہ اس بات پر قادر ہو گئے تھے کہ اس نہر کے دونوں طرف ،کہ جو باندھ تک جاتى تھى ،بہت ہى خوبصورت و زیباباغات لگائیں اور پر برکت کھیت تیار کریں _
اس سر زمین کى ابادبستیاں ایک دوسریسے متصل تھیں اور درختوںکے وسیع سائے ایک دوسرے سے ملے ہوئے تھے ،اور ان کى شاخوں پر اتنے پھل لگا کرتے تھے کہ کہتے ہیں کہ جب کوئی ادمى اپنے سر پر ایک ٹوکرى رکھ کر ان کے نیچے سے گزرتا تھا تو یکے بعد دیگرے اتنے پھل اس میں اکر گرتے تھے کہ تھوڑى ہى دیر میں وہ ٹوکرى بھر جاتى تھى _
امن و امان کے ساتھ نعمت کے وفور نے پاک و صاف زندگى کے لئے بہت ہى عمدہ اور مرفہ ماحول پیدا کر رکھا تھا ،ایک ایسا ماحول جو خدا کى اطاعت اور معنوى پہلوو ں کے ارتقاء و تکامل کے لئے مہیا تھا_
لیکن انھوں نے ان تمام نعمتوں کى قدر کو نہ پہچانا اور خدا کو بھول گئے اور کفران نعمت میں مشغول ہوگئے،اور فخر و مباہات کرنے لگے اور طبقاتى اختلاف پیدا کر دیئے _
صحرائی چو ہوں نے مغرور و مست لوگوں کى انکھوں سے دور ،مٹى کے اس باندھ کى دیوار کا رخ کیا اور اسے اندر سے کھوکھلا کر دیا ،اچانک ایسى شدید بارشیں بر سیں اور یسا عظیم سیلاب ایا کہ جس سے باندھ کى وہ دیواریں کہ جو سیلاب کے دباو کو بر داشت کر نے کے قابل نہ رہى تھیں دھڑام سے گر پڑیں اور بہت ہى زیادہ پانى کہ جو باندھ کے اندر جمع ہو رہا تھا ،اچانک باہر نکل پڑا اور تمام ابادیوں ،باغات ،کھیتوں ،فصلوںاور چوپایوں کو تباہ کر کے رکھ دیا اور خوبصورت سجے سجائے قصور و محلات اور مکانات کو ویران کر دیا اور اس کے بعد اباد سر زمین کو خشک اور بے اب و گیاہ صحرا میں بدل دیا اور ان تمام سر سبز و شاداب باغوں اور پھلدار درختوں میں سے صرف چند ''اراک''کے کڑوے شجر ،کچھ ،جھاو اور کچھ بیرى کے درخت باقى رہ گئے ،غزل خوانى کرنے والے پرندے وہاں سے کوچ کر گئے اور الوو ں اور کووّں نے ان کى جگہ لے لی_
ہاں جب خدا اپنى قدرت دکھانا چاہتا ہے تو چوہوں کے ذریعہ ایک عظیم تمدن کو برباد کر دیتا ہے، تاکہ بندے اپنے ضعف اور کمزوریسے اگاہ ہو جائیں ،اور قدرت اور اقتدار کے وقت مغرور نہ ہوں _
اس بارے میں کہ''سبا ''کس کانام ہے؟اور یہ کیا چیز ہے ؟مورخین کے درمیان اختلاف ہے،
لیکن مشہور یہ ہے کہ '
'سباء''، ''یمن''کے اعراب کے باپ کا نام ہے اور اس روایت کے مطابق کہ جو پیغمبر اسلام (ص) سے نقل ہوئی ہے ،وہ ایک ادمى تھا اور ا س کانام ''سباء''تھا اور اس کے دس بیٹے تھے ،اور ان میں سے ہر ایک سے وہاں کے قبائل میں سے ایک قبیلہ وجود میں ایا _(2)


(1)مغرب کے وزن پر

(2)بعض''سباء ''کو سر زمین یمن کا اس کے کسى علاقے کا نام سمجھتے ہیں ،سورہ نمل میں سلیمان و ہد ہد کے قصہ میں قران مجید کا ظا ہر بھى یہى نشاندہى کرتا ہے ''سبا ''کسى جگہ ،علاقے یامقام کا نام ہے ،جہاں پر وہ کہتا ہے کہ ''میں سر زمین سبا سے تیرے پاس ایک یقینى خبر لے کر ایا ہوں _''

 

 

سرسبز باغ کے مالکوں کا دردناک انجامایک درخشاں تمدن جو کفران نعمت کى وجہ سے برباد ہو گیا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma