جناب موسى اورہارون علیہما السلام کے اونى لباس

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
موسى علیہ السلام کے پاس سونے کے کنگن کیوں نہیں؟چوتھا مرحلہ انقلاب کى تیاری

اس بارے میں ایک نہایت عمدہ بیان آیا ہے ،امام على بن ابى طالب علیہما السلام فرماتے ہیں:موسى علیہ السلام اپنے بھائی(ہارون) کے ساتھ فرعون کے دربار میں پہنچے دونوں کے بدن پراونى لباس اور ہاتھوں میں عصا تھا اس حالت میں انھوں نے شرط پیش کى کہ اگر فرمان الہى کے سامنے جھک جائے تو اس کى حکومت اور ملک باقى اور اقتدار قائم و برقرار رہے گا،لیکن فرعون نے حاضرین سے کہا:تمہیں ان کى باتوں پر تعجب نہیں ہوتا کہ میرے ساتھ شرط لگا رہے ہیں کہ میرے ملک کى بقا اور میرى عزت کا دوام ان کى مرضى کے ساتھ وابستہ ہے جبکہ ان کا اپنا حال یہ ہے کہ فقر و تنگدستى ان کى حالت اور صورت سے ٹپک رہى ہے(اگر یہ سچ کہتے ہیں تو)خود انھیں طلائی کنگن کیوں نہیں دیئے گئے_
دوسرا بہانہ وہى مشہور بہانہ ہے جو بہت سى گمراہ اور سرکش امتیں انبیاء کرام علیہم السلام کے سامنے پیش کیا کرتى تھیں،کبھى تو کہتى تھیں کہ''وہ انسان کیوں ہے اور فرشتہ کیوں نہیں؟اور کبھى کہتى تھى کہ اگر وہ انسان ہے تو پھر کم از کم اس کے ہمراہ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا؟''
حالانکہ انسانوں کى طرف بھیجے ہوئے رسولوں کوروح انسانى کا حامل ہونا چاہئے تا کہ وہ ان کى ضرورتوں،مشکلوں اور مسائل کو محسوس کرسکیں اور انہیں ان کا جواب دے سکیں اور عملى لحاظ سے ان کے لئے نمونہ اور اسوہ قرار پاسکیں_

 

 

موسى علیہ السلام کے پاس سونے کے کنگن کیوں نہیں؟چوتھا مرحلہ انقلاب کى تیاری
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma