جنگ احزاب

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
قبیلہ بنى نضیر کى سازشکل ایمان کل کفر کے مقابلہ میں

تاریخ اسلام کے اہم حادثوںمیں سے ایک جنگ احزاب بھى ہے یہ ایک ایسى جنگ جو تاریخ اسلام میں ایک اہم تاریخى موڑ ثابت ہوئی اور اسلام وکفر کے درمیان طاقت کے موازنہ کے پلڑے کو مسلمانوں کے حق میں جھکادیا اور اس کى کامیابى آئندہ کى عظیم کامیابیوں کے لئے کلیدى حیثیت اختیارکر گئی اور حقیقت یہ ہے کہ اس جنگ میں دشمنوں کى کمر ٹوٹ گئی اور اس کے بعد وہ کوئی خاص قابل ذکر کار نامہ انجام دینے کے قابل نہ رہ سکے _
'' یہ جنگ احزاب'' جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے تمام اسلام دشمن طاقتوں اور ان مختلف گرو ہوں کى طرف سے ہر طرح کا مقابلہ تھا کہ اس دین کى پیش رفت سے ان لوگوں کے ناجائز مفادات خطرے میں پڑگئے تھے _ جنگ کى آگ کى چنگاری''نبى نضیر'' یہودیوں کے اس گروہ کى طرف سے بھڑکى جو مکہ میں آئے اور قبیلہ ''قریش'' کو آنحضرت (ص) سے لڑنے پر اکسایا اور ان سے وعدہ کیا کہ آخرى دم تک ان کا ساتھ دیں گے پھر قبیلہ ''غطفان '' کے پاس گئے اور انھیں بھى کارزار کے لئے آمادہ کیا _
ان قبائل نے اپنے ہم پیمان اور حلیفوں مثلاً قبیلہ '' بنى اسد '' اور'' بنى سلیم '' کو بھى دعوت دى اور چونکہ یہ سب قبائل خطرہ محسوس کئے ہوئے تھے، لہذا اسلام کا کام ہمیشہ کے لئے تمام کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دےدیا تاکہ وہ اس طرح سے پیغمبر کو شہید ، مسلمانوں کو سر کوب ، مدینہ کو غارت اور اسلام کا چراغ ہمیشہ کے لئے گل کردیں _
 



قبیلہ بنى نضیر کى سازشکل ایمان کل کفر کے مقابلہ میں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma