اے نوح علیہ السلام تمہارا بیٹا تمہارے اہل سے نہیں ہے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
پسر نوح کا درد ناک انجاماس داستان کا اختتام

جب حضرت نوح(ع) نے اپنے بیٹے کو موجوں کے درمیان دیکھا تو شفقت پدرى نے جوش مارا انہیں اپنے بیٹے کى نجات کے بارے میں وعدہ الہى یاد آیا انہوں نے درگاہ الہى کا رخ کیا اور کہا :''پروردگار ا میرا بیٹا میرے اہل اور میرے خاندان میں سے ہے اور تو نے وعدہ فرمایاتھا کہ میرے خاندان کو طوفان اور ہلاکت سے نجات دے گا اور تو تمام حکم کرنے والوں سے برترہے اور تو ایفائے عہد کرنے میں محکم ترہے ''_(1)
یہ وعدہ اسى چیز کى طرف اشارہ ہے جو سورہ ہود میں موجود ہے جہاں فرمایا گیا ہے :
''ہم نے نوح(ع) کو حکم دیا کہ جانوروں کى ہر نوع میں سے ایک جوڑا کشتى میں سوار کرلو اور اسى طرح اپنے خاندان کو سوائے اس شخص کے جس کى نابودى کے لئے فرمان خدا جارى ہوچکا ہے ''_(2)
حضرت نوح(ع) نے خیال کیا کہ ''سوائے اس کے کہ جس کى نابود ى کے لئے فرمان خدا جارى ہوچکا ہے ،اس سے مرادصرف ان کى بے ایمان اور مشرک بیوى ہے اور ان کا بیٹا کنعان اس میں شامل نہیں ہے لہذاانہوں نے بارگاہ خداوندى میں ایسا تقاضاکیا لیکن فورا ًجواب ملا (ہلادینے والا جواب اور ایک عظیم حقیقت واضح کرنے والا جواب )''اے نوح وہ تیرے اہل اور خاندان میں سے نہیں ہے ،بلکہ وہ غیرصالح عمل ہے''_(3)
وہ نالائق شخص ہے اور تجھ سے مکتبى اور مذہبى رشتہ ٹوٹنے کى وجہ سے خاندانى رشتے کى کوئی حیثیت نہیں رہی_
''اب جبکہ ایسا ہے تو مجھ سے ایسى چیزکا تقاضانہ کر جس کے بارے میں تجھے علم نہیں ،میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ جاہلوں میں سے نہ ہوجا ''_(4)
حضرت نوح(ع) سمجھ گئے کہ یہ تقاضا بارگاہ الہى میں صحیح نہ تھا اور ایسے بیٹے کى نجات کو خاندان کى نجات کے بارے میں خدا کے وعدے میں شامل نہیں سمجھنا چاہئے تھا لہذا آپ نے پروردگار کا رخ کیا اور کہا :
''پروردگار ا : میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس امر سے تجھ سے کسى ایسى چیز کى خواہش کروں جس کا علم مجھے نہیں ،اور اگر تو نے مجھے نہ بخشا اور اپنى رحمت میرے شامل حال نہ کى تو میں زیاں کاروں میں سے ہوجائوںگا ''_(5)
 


(1) سورہ ہو دآیت45

(2) سورہ ہو دآیت40
(3) سورہ ہو دآیت46
(4)سورہ ہو دآیت46
(5)سورہ ہو دآیت47

 


پسر نوح کا درد ناک انجاماس داستان کا اختتام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma