ہمیں اپنے محبوب کى طرف پلٹادے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
کیا میرى اجازت کے بغیر موسى علیہ السلام پر ایمان لے آئے؟ فرعون کى زوجہ ایمان لے آئی

لیکن فرعون یہاں پر سخت غلط فہمى میں مبتلا تھا کیونکہ کچھ دیر قبل کے جادوگر اور اس وقت کے مومن افراد نور ایمان سے اس قدر منور ہوچکے تھے اور خدائی عشق کى آگ ان کے دل میں اس قدر بھڑک چکى تھى کہ انھوں نے فرعون کى دھمکیوں کو ہر گز ہرگز کوئی وقعت نہ دى بلکہ بھرے مجمع میں اسے دو ٹوک جواب دے کر اس کے تمام شیطانى منصوبوں کو خاک میں ملادیا_
انھوں نے کہا:''کوئی بڑى بات نہیں اس سے ہمیں ہر گز کوئی نقصان نہیں پہنچے گا تم جو کچھ کرنا چاہتے ہو کر لو، ہم اپنے پروردگار کى طرف لوٹ جائیں گے''_(1)
اس کام سے نہ صرف یہ کہ تم ہمارا کچھ بگاڑ نہ سکوگے بلکہ ہمیں اپنے حقیقى معشوق اور معبود تک بھى پہنچادوگے،تمھارى یہ دھمکیاں ہمارے لئے اس دقت مو ثر تھیں جب ہم نے خود کو نہیں پہچانا تھا،اپنے خدا سے نا آشنا تھے اور راہ حق کو بھلاکے زندگى کے بیابان میں سرگردان تھے لیکن آج ہم نے اپنى گمشدہ گراں بہا چیز کو پالیا ہے جو کرنا چاہو کرلو_
انھوں نے سلسلہ کلام آگے بڑھاتے ہوئے کہا: ہم ماضى میں گناہوں کا ارتکاب کرچکے ہیں اور اس میدان میں بھى اللہ کے سچے رسول جناب موسى علیہ السلام کے ساتھ مقابلے میں پیش پیش تھے اور حق کے ساتھ لڑنے میں ہم پیش قدم تھے لیکن''ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہمارے گناہ معاف کردے گا کیونکہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں''_(2)
ہم آج کسى چیز سے نہیں گھبراتے، نہ تو تمھارى دھمکیوں سے اور نہ ہى بلند و بالا کھجور کے درختوں کے تنوں پر سولى پر لٹک جانے کے بعد ہاتھ پائوں مارنے سے_
اگر ہمیں خوف ہے تو اپنے گزشتہ گناہوں کا اور امید ہے کہ وہ بھى ایمان کے سائے اور حق تعالى کى مہربانى سے معاف ہوجائیںگے_
یہ کیسى طاقت ہے کہ جب کسى انسان کے دل میں پیدا ہوجاتى ہے تو دنیا کى بڑى سے بڑى طاقت بھى اس کى نگاہوں میں حقیر ہوجاتى ہے اوروہ سخت سے سخت شکنجوں سے بھى نہیں گھبراتا اور اپنى جان دیدینا اس کے لئے کوئی بات ہى نہیں رہتی_ یقینا یہ ایمانى طاقت ہوتى ہے_
یہ عشق کے روشن ودرخشاں چراغ کا شعلہ ہوتا ہے جو شہادت کے شربت کو انسان کے حلق میں شہد سے بھى زیادہ شیریں بنادیتا ہے اور محبوب کے وصال کو انسان کا ارفع و اعلى مقصد بنا دیتا ہے_
بہر حال یہ منظر فرعون اور اس کے ارکان سلطنت کے لئے بہت ہى مہنگا ثابت ہوا ہر چند کہ بعض روایات کے مطابق اس نے اپنى دھمکیوں کو عملى جامہ بھى پہنایا اور تازہ ایمان لانے والے جادوگروں کو شہید کردیا لیکن عوام کے جو جذبات موسى علیہ السلام کے حق میں اور فرعون کے خلاف بھڑک اٹھے تھے وہ انھیں نہ صرف دبا نہ سکا بلکہ اور بھى بر انگیختہ کردیا_
اب جگہ جگہ اس خدائی پیغمبر کے تذکرے ہونے لگے اور ہر جگہ ان با ایمان شہداء کے چرچے تھے بہت سے لوگ اس وجہ سے ایمان لے آئے_جن میں فرعون کے کچھ نزدیکى لوگ بھى تھے حتى کہ خود اس کى زوجہ ان ایمان لانے والوں میں شامل ہوگئی_


(1)سورہ شعراء آیت49
(2)سورہ شعراء آیت 51

 

 

کیا میرى اجازت کے بغیر موسى علیہ السلام پر ایمان لے آئے؟ فرعون کى زوجہ ایمان لے آئی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma