بے گنا ہى کے پاداش میں قید

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
زندان کى تمنازندان کے واقعات

قصر عزیز میں یوسف کى موجود گى میں زنان مصر کى حیران کن محفل اس شور وغو غا کے عالم میں تمام ہوئی ،فطرى بات تھى کہ یہ خبر عزیز کے کان تک پہنچ گئی ان تمام واقعات سے واضح ہو گیا کہ یوسف کوئی معمولى انسان نہیں ہے اور اس قدر پاکیزہ ہے کہ کوئی طاقت اسے گنا ہ پر ابھار نہیںسکتى مختلف حوالوں سے اس کى پاکیزگى کى نشا نیا ں واضح ہوگئیں _
یوسف(ع) کى قمیص کا پیچھے سے پھٹا ہو نا ، زنان مصر کے وسوسے کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرنا ، قید خانے میں جانے کے لئے آمادہ ہونااور زوجہ عزیز کى طرف سے قید اور دردناک عذاب کى دھمکیوں کے سامنے سر نہ جھکا نا یہ سب اس کى پاکیز گى کى دلیلیں تھیں یہ ایسے دلائل تھے کہ کوئی شخص نہ اسے چھپاسکتا تھا نہ ان کا انکار کر سکتا تھا ان کا لازمى نتیجہ زوجہ عزیز مصر کى نا پا کى اور جرم تھا یہ جرم ثابت ہو نے کے بعد عوام میں خاندان عزیز کى جنسى حوالے سے رسوائی کا خوف بڑھ رہا تھا عزیز مصر اور اس کے مشیروں کو اس کے لئے صرف یہى چارہ دکھا ئی دیا کہ یوسف کو منظر سے ہٹا دیا جا ئے ، اس طرح سے کہ لوگ اسے اور اس کے نام کوبھول جائیں اس کے لئے ان کى نظر میں بہتر ین راستہ اسے تاریک قید خانے میں بھیجنا تھا کہ جسے یوسف کو بھلا بھى دیا جائے گا اور وہ یہ بھى سمجھیں گے کہ اصلى مجرم یوسف تھا اسى لئے قرآن کہتا ہے :
''جب انہوں نے ( یوسف کى پا کیز گى کى ) نشا نیا ں دیکھ لیں تو پختہ ارادہ کرلیا کہ اسے ایک مدت تک قید میں ڈال دیاجائے ''_(1)
پہلے اس کے بارے میں ان کا کو ئی ارادہ نہ تھا اور پہلى مر تبہ زوجہ عزیز نے یہ بات احتمال کے طور پر پیش کى تھى ، بہر حال اس طرح یوسف پاکدامنى کے گناہ میں قید خانے میں پہنچ گئے اور یہ پہلى مر تبہ نہ تھا کہ ایک قابل اور لائق انسان پاکیز گى کے جرم میں زندان میں گیا _
 


(1)سورہ یوسف 35
 

 

زندان کى تمنازندان کے واقعات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma